QR codeQR code

فلسطینی بچی کی تصویر نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا

محمد نعیم حمادہ ان مظاہروں کے دوران زخمی ہوگئے تھے جو گذشتہ روز زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ گئے

6 Jun 2018 گھنٹہ 17:31

چودہ مئی کو امریکہ کی جانب سے اپنا سفارتخانہ قدس منتقل کرنے کے موقع پر وسیع پیمانے پر ہونے والے احتجاج کے دوران ساٹھ سے زائد فلسطینی شہری شہید ہوگئے تھے


اسوقت سوشل میڈیا پر ایک بچی کی تصویر نے تہلکہ مچا دیا ہے جس میں وہ معصوم بچی اپنے والد کی قبر کے کنارے اپنے زانووں پر سر رکھے بیٹھے ہوئی ہے۔

یہ تصویر تیس سالہ فلسطینی جوان محمد نعیم حمادہ کی معصوم بچی کی ہے جنہیں غاصب صیہونی فوجیوں نے چودہ مئی کو مقبوضہ فلسطین کے علاقے غزہ میں واپسی مارچ کے دوران اپنی جارحانہ فائرنگ کا نشانہ بنایا تھا۔

چودہ مئی کو امریکہ کی جانب سے اپنا سفارتخانہ قدس منتقل کرنے کے موقع پر وسیع پیمانے پر ہونے والے احتجاج کے دوران ساٹھ سے زائد فلسطینی شہری شہید ہوگئے تھے۔

محمد نعیم حمادہ ان مظاہروں کے دوران زخمی ہوگئے تھے جو گذشتہ روز زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ گئے۔

انکی معصوم بیٹی یہ اپنے والد کی قبر کے کنارے زانووں پر سر رکھ کر گریہ کرن کی تصویر اس وقت سوشل میڈیا پر تیزی سے پھیل رہی ہے۔

واضح رہے کہ آئندہ جمعہ بھی یوم القدس کے موقع پر فلسطین بھر میں وسیع پیمانے پر احتجاجی مظاہرے کئے جانے کا اعلان کیا گیا ہے۔
 


خبر کا کوڈ: 335387

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/335387/فلسطینی-بچی-کی-تصویر-نے-سوشل-میڈیا-پر-تہلکہ-مچا-دیا

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com