QR codeQR code

دفاعی امور پر کسی سے مذاکرات نہیں کئے جائیں گے

ایران کا میزائل پروگرام مزید سرعت کے ساتھ جاری رہےگا

26 May 2018 گھنٹہ 13:28

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر دفاع جنرل امیرحاتمی نے ملک کے دفاعی امور پر عدم مذاکرات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملکی اور قومی دفاعی امور پر کسی سےمذاکرات نہیں کئے جائیں گے اور ایران کا میزائل پروگرام مزید سرعت کے ساتھ جاری رہےگا


اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر دفاع نے کہا ہے کہ ملکی اور قومی دفاعی امور پر کسی سے مذاکرات نہیں کئے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر دفاع جنرل امیرحاتمی نے ملک کے دفاعی امور پر عدم مذاکرات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملکی اور قومی دفاعی امور پر کسی سےمذاکرات نہیں کئے جائیں گے اور ایران کا میزائل پروگرام مزید سرعت کے ساتھ جاری رہےگا۔

امیر حاتمی نے مشترکہ ایٹمی معاہدے سے امریکی کے خارج ہونے اور دفاعی صنعت پر اس کے اثرات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ مغربی ممالک کی ہمارے خلاف پابندیاں ہمیشہ رہی ہیں اور ہم نے ان کی پابندیوں کے سائے میں پیشرفت اور ترقی حاصل کی ہے مشترکہ ایٹمی معاہدے کے نتیجے میں بھی کوئی خاص پابندیاں نہیں ہٹائی گئیں بلکہ امریکی پابندیاں مشترکہ ایٹمی معاہدے کے بعد بھی برقرار رہی ہیں۔


خبر کا کوڈ: 333178

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/333178/دفاعی-امور-پر-کسی-سے-مذاکرات-نہیں-کئے-جائیں-گے

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com