QR codeQR code

کشمیر میں بھارتی فوج کی اشتعال انگیزی/ 5 نوجوان شہید

نوجوانوں کی شہادت کے بعد جنت نظیر وادی مکمل طور پر سوگوار ہے

26 May 2018 گھنٹہ 12:32

مظاہرین نے بھارتی فوج کے خلاف نعرے بازی کی جب کہ فوج نے مظاہرین کومنتشرکرنے کے لیے آنسو گیس کی شیلنگ اورہوئی فائرنگ بھی کی


بھارت کے زیر انتظام کشمیر کے علاقے ضلع کپواڑہ میں بھارتی فوج کی اشتعال انگیزی سے مزید 5 کشمیری نوجوان شہید ہو گئے۔

کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے اشتعال انگیزی دن بدن بڑھتی ہی جارہی ہے۔ اب ایک بار پھر بھارتی فورسز نے ضلع کپواڑہ میں آپریشن کے دوران 5 نوجوانوں کو گرفتارکیا اور پھرمبینہ طور پر فائرنگ کرکے شہید کردیا۔

نوجوانوں کی شہادت کے بعد جنت نظیر وادی مکمل طور پر سوگوار ہے جب کہ ضلع بھر میں احتجاج کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے، مظاہرین نے بھارتی فوج کے خلاف نعرے بازی کی جب کہ فوج نے مظاہرین کومنتشرکرنے کے لیے آنسو گیس کی شیلنگ اورہوئی فائرنگ بھی کی۔


خبر کا کوڈ: 333156

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/333156/کشمیر-میں-بھارتی-فوج-کی-اشتعال-انگیزی-5-نوجوان-شہید

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com