QR codeQR code

غاصب صہیونی حکومت کی غزہ کی ماہی گیری بندرگاہوں پر بمباری

غاصب صہیونی فوج کے جنگی جہازوں نے قدس اور "شُھداء القسام" نامی فوجی دستوں سے مربوط قبرستان پر بمباری کی

23 May 2018 گھنٹہ 17:15

معا خبر رساں ایجنسی نے اعلان کیا کہ غاصب صیہونی فوج کے جنگی جہازوں کی بمباری کے بعد تین ھولناک دھماکووں کی آوازیں شہر کے گوش و کنار میں واضح طور پر سنی گئیں


غاصب صہیونی حکومت کی غزہ کی ماہی گیری بندرگاہوں پر بمباری۔
تقریب خبر رساں ایجنسی کے مطابق غاصب صہیونی فوج کے جنگی جہازوں نے قدس اور "شُھداء القسام" نامی فوجی دستوں سے مربوط قبرستان پر بمباری کی۔
معا خبر رساں ایجنسی نے اعلان کیا کہ غاصب صیہونی فوج کے جنگی جہازوں کی بمباری کے بعد تین ھولناک دھماکووں کی آوازیں شہر کے گوش و کنار میں واضح طور پر سنی گئیں۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ غاصب صہیونی فوج کے ان حملوں کے نتیجے میں  بندرگاہوں کو آگ کے شعلوں نے لپیٹ میں لے لیا، تاہم فلسطینی فائر بریگیڈ اور امدادی عملے نے جلد ہی صورت حال کو قابو کرلیا۔
وزارت صحت فلسطین نے ان حملوں کے نتیجے میں کسی بھی قسم کے جانی نقصان کی تردید کی ہے۔
یاد رہے گذشتہ پیر امریکی سفارت خانہ کی قدس منتقلی کے بعد سے فلسطین کے حالات بد امنی کا شکار ہیں۔
 


خبر کا کوڈ: 332712

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/332712/غاصب-صہیونی-حکومت-کی-غزہ-ماہی-گیری-بندرگاہوں-پر-بمباری

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com