QR codeQR code

نجف کے مرجع تقلید آیت اللہ بشیر نجفی کی امریکی سفارت خانہ کی قدس میں منتقلی کی مذمت

تقریب خبررساں ایجنسی کے مطابق انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ امریکی سفارت خانہ کی منتقلی اقوام متحدہ اور عالمی قوانیین کی خلاف ورزی ھے

21 May 2018 گھنٹہ 17:30

بشیر نجفی صاحب نے مزید کہا کہ اس قبیح عمل کی حمایت ایک ایسے ملک کی طرف سے ہے جو دینا کے امن و امان کا ٹھیکیدار بنا ہوا ھے اور اقوام متحدہ کے قوانین کو اپنے پیروں سے روند رہا ہے۔

نجف کے مرجع تقلید آیت اللہ بشیر نجفی کی امریکی سفارت خانہ کی قدس میں منتقلی کی مذمت
تقریب خبررساں ایجنسی کے مطابق انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ امریکی سفارت خانہ کی منتقلی اقوام متحدہ اور عالمی قوانیین کی خلاف ورزی ھے۔
اسی کے ساتھ کہا کہ سفارت خانہ کی منتقلی پر امریکہ کی حمایت ہر عاقل اور انصاف دوست انسان کے لئے باعث تعجب اور حیرانی ھے۔
بشیر نجفی صاحب نے مزید کہا کہ اس قبیح عمل کی حمایت ایک ایسے ملک کی طرف سے ہے جو دینا کے امن و امان کا ٹھیکیدار بنا ہوا ھے اور اقوام متحدہ کے قوانین کو اپنے پیروں سے روند رہا ہے۔
آپ نے مزید فرمایاکہ افسوسناک عمل یہ ھے کہ ایک طرف فلسطینی نوجوان اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کررہے ہیں اور دوسری طرف اسلامی ممالک افسوس کے سوا کچھ نہیں کررہے۔
اپنے بیان کے آخر میں کہا کہ اللہ سے دعا ہے کہ ذلّت و رسوای کا طوق ظالموں کے گردن میں ڈالے اور مسلمانوں کو عزت و سر بلندی عنایت کرے اور یہ صرف مسلمانوں کی وحدت کے ذریعہ ہی ممکن ھے۔
 
خبر کا کوڈ: 332260

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/332260/نجف-کے-مرجع-تقلید-آیت-اللہ-بشیر-نجفی-کی-امریکی-سفارت-خانہ-قدس-میں-منتقلی-مذمت

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com