QR codeQR code

وینزویلا انتخابات میں نیکولس مادورو بھاری اکثریت سے کامیاب

حالیہ انتخابات کا ٹرن آوٹ چھیالیس اعشاریہ ایک فیصد رہا

21 May 2018 گھنٹہ 12:44


وینزویلا میں منعقد ہونے والے انتخابات میں نیکولس مادورو ایک بار پھر بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگئے ہیں۔

وینزویلا الیکشن کمیشن کے مطابق پچپن سالہ نیکولس مادورو کہ جو وینزویلا کے سابق صدر ہوگو شاویز کی کینسر کی بیماری میں موت کے بعد ملک کے نئے صدر منتخب ہوئے تھے ایک بار پھر بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگئے ہیں۔

نیکولس مادورو کو ان انتخابات میں پانچ اعشاریہ آٹھ میلین ووٹ ڈالے گئے جبکہ ان کے مقابل حریف ہنری فیلکن کو ایک اعشاریہ آٹھ میلین ووٹ ڈالے گئے۔

مادورو نے انتخابی نتائج کے اعلان کے بعد ایک جم غفیر سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مخالفین نے ہمارے بارے میں غلط اندازے لگائے تھے۔

وینزویلا میں حالیہ انتخابات کا ٹرن آوٹ چھیالیس اعشاریہ ایک فیصد رہا۔ جبکہ اپوزیشن جماعتوں نے انتخابات میں دھاندلی کا الزام بھی لگایا ہے۔


خبر کا کوڈ: 332104

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/332104/وینزویلا-انتخابات-میں-نیکولس-مادورو-بھاری-اکثریت-سے-کامیاب

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com