QR codeQR code

ایران اور پاکستان کے سیاحتی معاہدے پر دستخط

ایرانی چابہار اور پاکستانی کراچی بندرگاہوں کے درمیان شپنگ لائن کی تعمیر پر فیصلہ

26 Apr 2018 گھنٹہ 2:50

اسلامی جمہوریہ ایران اور پاکستان نے سیاحتی شعبے میں تعاون کے فروغ اور زائرین کے سفر کو آسان بنانے کے مقصد سے معاہدے پر دستخط کردئے ہیں.


اسلامی جمہوریہ ایران اور پاکستان نے سیاحتی شعبے میں تعاون کے فروغ اور زائرین کے سفر کو آسان بنانے کے مقصد سے معاہدے پر دستخط کردئے ہیں.

یہ معاہدہ ایران کے دورے پر آئے ہوئے پاکستان ٹورازم ڈیویلپمنٹ کارپوریشن (PTDC) کے منیجنگ ڈائریکٹر چوہدری عبدالغفور خان کی سربراہ میں ایک سیاحتی وفد اور ایرانی صوبے خراسان رضوی کے ادارہ ثقافت اور امور زائرین کے درمیان طے پاگیا.

خراسان رضوی کے ادارہ ثقافت اور امور زائرین کے ڈائریکٹر جنرل سید حمید موسوی نے بتایا کہ پاکستانی وفد نے زائرین سے متعلق مسائل کے حل اور ایران کے ساتھ سیاحتی شعبے میں باہمی تعلقات کو بڑھانے کے مقصد سے ایران کا دورہ کیا ہے.

انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ مہینوں میں خراسان رضوی کے ایک وفد نے پاکستانی زائرین کے مسائل کا جائزہ لینے کے پاکستان کا دورہ کیا اور اس موقع پر دونوں ممالک نے مشترکہ کمیشن کے قائم پر اتفاق کیا.

انہوں نے کہا کہ پاکستانی زائرین کے مسائل کے حل کے لئے صوبے خراسان رضوی اور پاکستان کے نجی سیاحتی شعبوں کے سرگرم کارکنوں کے درمیان باہمی تعاون ناگزیر ہے.

انہوں نے مزید کہا کہ ایرانی وفد کے دورہ پاکستان کے بعد دونوں ممالک کے اعلی حکام نے براہ راست پروازوں کو بڑھانا، ریلوے لائن کی ترقی، ایرانی چابہار اور پاکستانی کراچی بندرگاہوں کے درمیان شپنگ لائن کی تعمیر پر فیصلہ کیا.


خبر کا کوڈ: 326883

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/326883/ایران-اور-پاکستان-کے-سیاحتی-معاہدے-پر-دستخط

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com