QR codeQR code

کابل میں خودکش دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد میں اضافہ

حملے کی ذمہ داری وہابی دہشت گرد تنظیم داعش نے قبول کرلی

22 Apr 2018 گھنٹہ 17:28

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ووٹر رجسٹریشن دفتر کے قریب ہونے والے خودکش دھماکے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 31 ہو گئی ہے جب کے 50 سے زائد افراد زخمی ہیں


افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ووٹر رجسٹریشن دفتر کے قریب ہونے والے خودکش دھماکے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 31 ہو گئی ہے جب کے 50 سے زائد افراد زخمی ہیں۔

حملے کی ذمہ داری وہابی دہشت گرد تنظیم داعش نے قبول کرلی ہے۔ مہر خبررساں ایجنسی نے طلوع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ووٹر رجسٹریشن دفتر کے قریب ہونے والے خودکش دھماکے میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 31 ہو گئی ہے جب کے 50 سے زائد افراد زخمی ہیں۔ حملے کی ذمہ داری وہابی دہشت گرد تنظیم داعش نے قبول کرلی ہے۔

اطلاعات  کے مطابق کابل کے علاقے " پولیس ڈسٹرکٹ 6 "  میں خود کش بمبار نے ووٹر رجسٹریشن مرکز کے اندر داخل ہوکر خود کو دھماکے سے اُڑالیا جس کے نتیجے میں 31 افراد ہلاک اور 50 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔

ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں 4 زخمیوں کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔ اسپتال ذرائع نے ہلاکتوں میں اضافے کے خدشے کا اظہار کیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 326047

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/326047/کابل-میں-خودکش-دھماکے-جاں-بحق-افراد-کی-تعداد-اضافہ

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com