QR codeQR code

سعودی عرب کے شاہی محل میں شدید فائرنگ

سعودی شاہ سلمان اور ولی عہد محمد بن سلمان کو ٹرک کے ذریعے حفاظتی بنکر میں منتقل کر دیا گیا

22 Apr 2018 گھنٹہ 14:06

سعودی عرب کے شاہی محل میں شدید فائرنگ ہوئی ہے جس کے نتیجے میں سعودی عرب کے بادشاہ، شاہ سلمان اور ولی عہد محمد بن سلمان کو ایک ٹرک کے ذریعہ شاہی محل سے حفاظتی بنکر میں منتقل کر دیا گیا ہے


سعودی عرب کے شاہی محل میں شدید فائرنگ ہوئی ہے جس کے نتیجے میں سعودی عرب کے بادشاہ، شاہ سلمان اور ولی عہد محمد بن سلمان کو ایک ٹرک کے ذریعہ شاہی محل سے حفاظتی بنکر میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق فائرنگ کا سلسلہ چھوٹے ہتھیاروں سے ہوا ہے، یہ فائرنگ الخزامی محل میں ہوئی ہے جہاں سعودی عرب کے بادشاہ رہتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان بھی اپنے والد کے ساتھ محل سے نکلنے میں کامیاب ہوگئے ہیں، سعودی عرب کی فورسز نے محل کو اپنے محاصرے میں لے لیا ہے۔

بعض ذرائع کا دعوٰی ہے کہ سعودی عرب میں فوجی بغاوت ہوئی ہے۔ لیکن اس ضمن میں کسی قسم کی تصدیق نہیں کی گئی نہ ہی جانی نقصان کی اطلاع ملی۔

سعودی سکیورٹی حکام نے بھی ان اطلاعات کی تصدیق نہیں کی، تاہم نجی ذرائع سے ایسی ویڈیو موصول ہو رہی ہیں جن میں بظاہر شاہی محل کے اردگرد بھاری فائرنگ کی آوازیں سنی جا سکتی ہیں۔ ایک سعودی سکیورٹی عہدیدار کے مطابق شاہی محل کے پاس ایک مشتبہ ڈرون کو مار گرایا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 326007

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/326007/سعودی-عرب-کے-شاہی-محل-میں-شدید-فائرنگ

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com