QR codeQR code

ڈیرہ اسماعیل خان میں کھیتوں میں چھپائے گئے بیس دستی بم برآمد

بی ڈی ایس نے دستی بموں کو ناکارہ بنا کر شہر کو ایک اور ممکنہ تباہی سے بچا لیا

22 Apr 2018 گھنٹہ 13:58

پاکستان کے حساس علاقے ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس نے تھانہ صدر کی حدود میں کھیتوں میں چھپائے گئے بیس دستی بم برآمد کر لیئے ہیں، تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے


پاکستان کے حساس علاقے ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس نے تھانہ صدر کی حدود میں کھیتوں میں چھپائے گئے بیس دستی بم برآمد کر لیئے ہیں، تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔

بی ڈی ایس نے دستی بموں کو ناکارہ بنا کر شہر کو ایک اور ممکنہ تباہی سے بچا لیا ہے۔ تھانہ صدر پولیس کو اطلاع ملی کہ کھیتوں میں کوئی مشکوک سامان موجود ہے، جس کی اطلاع ڈی پی او ڈیرہ ڈاکٹر زاہد اللہ خان کو دی گئی، انہوں نے پولیس کو فوری طور پر موقع پر پہنچنے کی ہدایت کی۔

صدر پولیس نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور کھیتوں میں چھپائے گئے بیس دستی بم برآمد کرلیئے بم سکواڈ کے عملہ نے ان دستی بموں کو ناکارہ بنادیا ۔


خبر کا کوڈ: 326005

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/326005/ڈیرہ-اسماعیل-خان-میں-کھیتوں-چھپائے-گئے-بیس-دستی-بم-برآمد

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com