QR codeQR code

ایران اور سعودی عرب کے درمیان مذاکرات وقت کی ضرورت

اگر دونوں ممالک کی نیت خالص ہو تو ضروری ہے کہ مذاکرات کے لئے ایک دوسرے کی طرف قدم بڑھایا جائے

21 Apr 2018 گھنٹہ 14:12

لبنانی اسپیکر کا کہنا تھا کہ عرب ممالک اور ایران کے درمیان دینی مشترکات اور مشترکہ مفادات ہیں مگر آپ امریکہ اور شمالی کوریا کو دیکھیں، دونوں کو تعلقات کی بحالی کے لئے ان مشترکات کی ضرورت نہیں پڑی بلکہ آج دونوں کے درمیان تعلقات کی بحالی کا نتیجہ یہ ہوا کہ دونوں وزرائے خارجہ اور سربراہاں مملکت جلد ملاقات کریں گے.

لبنانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے تاکید کی ہے کہ عرب ممالک کی اپنے ہمسایہ ممالک کے ساتھ بات چیت بالخصوص اسلامی جمہوریہ ایران اور سعودی عرب کے درمیان مذاکرات وقت کی ضرورت ہیں.

تفصیلات کے مطابق لبنانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نبیہ بری نے کہا کہ اس وقت ایران اور سعودی عرب کے درمیان بات چیت وقت کی ضرورت ہے. اگر دونوں ممالک کی نیت خالص ہو تو ضروری ہے کہ مذاکرات کے لئے ایک دوسرے کی طرف قدم بڑھایا جائے.

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ القدس کی آزاد کو بنیاد بنا کر ان مذاکرات کا آغاز کیا جائے تا کہ بیت المقدس کی سرزمین کو یہودی سرزمین میں تبدیل ہونے سے روکا جاسکے.

لبنانی اسپیکر کا کہنا تھا کہ عرب ممالک اور ایران کے درمیان دینی مشترکات اور مشترکہ مفادات ہیں مگر آپ امریکہ اور شمالی کوریا کو دیکھیں، دونوں کو تعلقات کی بحالی کے لئے ان مشترکات کی ضرورت نہیں پڑی بلکہ آج دونوں کے درمیان تعلقات کی بحالی کا نتیجہ یہ ہوا کہ دونوں وزرائے خارجہ اور سربراہاں مملکت جلد ملاقات کریں گے.

انہوں نے یہ مطالبہ کیا کہ ایران اور سعودی عرب تعلقات کی بحالی کے لئے امریکہ اور شمالی کوریا کے درمیان ہونے والی پیشرفت کو مثال سمجھیں.

نبیہ بری نے لبنان کے آئندہ انتخابات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ امل موونٹ اور حزب اللہ کے درمیان اتحاد کی بنیاد مذہبی یا قومی نہیں بلکہ ہم اصولی باتوں پر متحد ہیں.

انہوں نے مزید کہا کہ حزب اللہ اور امل موومنٹ مشترکہ اصول رکھتے ہیں جن پر میرے بھائی سید حسن نصراللہ نے بھی متفق ہیں.

خبر کا کوڈ: 325841

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/325841/ایران-اور-سعودی-عرب-کے-درمیان-مذاکرات-وقت-کی-ضرورت

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com