QR codeQR code

شمالی کوریا کا مزید ایٹمی تجربات نہ کرنے کا اعلان

ہمیں مزید ایٹمی تجربات کی ضرورت نہیں جب کہ بین البراعظمی راکٹ ٹیسٹ کی بھی ضرورت نہیں

21 Apr 2018 گھنٹہ 13:56

کم جونگ ان کا کہنا ہے کہ ایٹمی تجربات پر پابندی کی عالمی کوششوں کا حصہ بنیں گے جب کہ اس فیصلے کا مقصد ملکی اقتصادی ترقی اور خوشحالی پر توجہ دینا ہے


شمالی کوریا نے ایٹمی اور میزائلوں کے مزید تجربات نہ کرنے کا اعلان کردیا۔

شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان نے مزید ایٹمی اور میزائلوں کے تجربات نہ کرنے کا اعلان کردیا، انہوں نے کہا کہ ہمیں مزید ایٹمی تجربات کی ضرورت نہیں جب کہ بین البراعظمی راکٹ ٹیسٹ کی بھی ضرورت نہیں۔

سربراہ شمالی کوریا کم جونگ ان کا کہنا ہے کہ ان کی نیوکلیئر ٹیسٹ سائٹ نے اپنا مشن مکمل کرلیا ہے تاہم نیوکلیئر ٹیسٹ سائٹ بھی بند کرنے کا فیصلہ کرلیا جب کہ وہ مزید ایٹمی ہتھیار اور ٹیکنالوجی برآمد بھی نہیں کریں گے۔

کم جونگ ان کا کہنا ہے کہ ایٹمی تجربات پر پابندی کی عالمی کوششوں کا حصہ بنیں گے جب کہ اس فیصلے کا مقصد ملکی اقتصادی ترقی اور خوشحالی پر توجہ دینا ہے۔

دوسری جانب شمالی کوریا کے اس اعلان کے ردعمل میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ٹویٹ پیغام میں لکھا ہے کہ شمالی کوریا کا مزید ایٹمی اور میزائلوں کے تجربات نہ کرنے کا اعلان بڑی پیشرفت اور دنیا کے لیے خوشخبری ہے جب کہ ایٹمی ٹیسٹ سائٹ بند کرنے کا اعلان بھی خوش آئند ہے۔ امریکی صدر نے لکھا کہ اب کم جونگ ان سے ملاقات کے لیے ماحول خوشگوار ہوگیا۔


خبر کا کوڈ: 325835

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/325835/شمالی-کوریا-کا-مزید-ایٹمی-تجربات-نہ-کرنے-اعلان

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com