QR codeQR code

اقوامِ متحدہ نے میانمار کی فوج کو بلیک لسٹ کردیا

15 Apr 2018 گھنٹہ 21:39

میانمار فوج کے خلاف جنسی تشدد اور استحصال کے ٹھوس شواہد سامنے آئے ہیں جس کی بنیاد پر فوج کو بلیک لسٹ کردیا گیا ہے:اقوام متحدہ


اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا کہنا ہے کہ میانمار کی فوج نے اپنے آپریشن کے دوران روہنگیا مسلمان آبادی کو بے عزت کرنے، خوف زدہ اور اجتماعی طور پر سزا دینے کے علاوہ خواتین پر جبر کیا اس لئے اس فوج کو بلیک لسٹ کردیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق میانمار میں ظلم و زیادتی کا نشانہ بننے والے روہنگیا مسلمانوں کے انٹرویوز پر مبنی رپورٹ ملنے کے بعد اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری گوٹیرش نے کہا ہے کہ میانمار فوج کے خلاف جنسی تشدد اور استحصال کے ٹھوس شواہد سامنے آئے ہیں جس کی بنیاد پر فوج کو بلیک لسٹ کردیا گیا ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق بنگلہ دیش میں مقیم 7 لاکھ سے زائد روہنگیا مہاجرین و متاثرین کے بیانات پر مرتب رپورٹ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گوٹیرش کو پیش کی گئی ہے۔ رپورٹ میں انٹرنیشنل میڈیکل اسٹاف نے متاثرہ افراد کے بیانات اور کلینیکل شواہد کو جمع کرنے کے بعد تصدیق کی ہے کہ میانمار کی فوج کے بعض اراکین وسيع پيمانے پر مبينہ جنسی استحصال کے مرتکب بھی ہوئے۔

رپورٹ کا جائزہ لینے کے بعد اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گوٹیرش کا کہنا ہے کہ میانمارکی مسلح فوج کو بلیک لسٹ کردیا گیا ہے کیوں کہ میانمار کی فوج اور مقامی ملیشیا اکتوبر 2016 اور اگست 2017 میں روہنگیا آبادی کے خلاف شروع کیے جانے والے آپریشن کے دوران پرتشدد واقعات میں ملوث رہی ہیں، ان واقعات میں جنسی تشدد کو مرکزیت حاصل رہی تھی اور رپورٹ میں جنسی تشدد اور استحصال کے ٹھوس شواہد سامنے آئے ہیں۔

سیکرٹری جنرل نے کہا ہے کہ میانمار کی فوج نے آپریشن کے دوران روہنگیا آبادی کو بے عزت کرنے، خوف زدہ اور اجتماعی طور پر سزا دینے کی حکمت عملی اپنائی اور اسی کی وجہ سے یہ لاکھوں افراد اپنی جانیں بچا کر بنگلہ دیش ہجرت کرنے  پرمجبور ہوئے۔ اس جبر اور ظلم کا نشانہ جبر کا نشانہ کم سن بچوں بالخصوص خواتین کو بھی بنایا گیا جبکہ حاملہ خواتین کے ساتھ بھی کوئی رعایت نہیں کی گئی کیونکہ وہ مستقبل کے بچوں کو جنم دینے والی تھیں۔


خبر کا کوڈ: 324834

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/324834/اقوام-متحدہ-نے-میانمار-کی-فوج-کو-بلیک-لسٹ-کردیا

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com