QR codeQR code

ایران سے ٹرین کے ذریعے پاکستان کو برآمدات میں اضافہ

ایران، پاکستان کو سیمنٹ، تارکول، سلفر اور تیل برآمد کرتا ہے

24 Mar 2018 گھنٹہ 17:05

ایران کے سرحدی علاقے زاہدان سے پاکستان کو 33436 ٹن مصنوعات برآمد کی گئیں:مجید ارجونی


سنئیر ایرانی ریلوے عہدیدار کا کہنا ہے کہ گزشتہ ایرانی سال 1396 کے دوران ملک کے جنوب مشرقی علاقے سے ٹرین کے ذریعے پاکستان کو مصنوعات کی برآمدات میں 94 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے.

ایران کی جنوب مشرقی ریلوے اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل مجید ارجونی نے کہا کہ گزشتہ سال کے اعداد و شمار کو دیکھتے ہوئے ایران کے سرحدی علاقے زاہدان سے پاکستان کو 33436 ٹن مصنوعات برآمد کی گئیں.

انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ ایرانی سال میں ٹرین کے ذریعے پاکستان سے ایران کو 9175 ٹن مصنوعات برآمد ہوئیں.

مجید ارجونی نے مزید کہا کہ اسی راستے ایران، پاکستان کو سیمنٹ، تارکول، سلفر اور تیل برآمد کرتا ہے جبکہ پاکستان چاول، تل اور خام سلفر ایران کو برآمد کرتا ہے.

یاد رہے کہ پاکستان ایران سے کوئٹہ - زاہدان ریلوے لائن سے بذریعہ ریل منسلک ہے. ماضی کے دوران مہینے میں دو مسافر اور مال بردار ٹرینیں کوئٹہ اور زاہدان کے درمیان چلتیں تھیں.

گزشتہ برسوں میں پاکستان اور ایران نے کوئٹہ اور زاہدان کے درمیان چلنے والی مال بردار ٹرینوں کی تعداد بڑھانے کا فیصلہ کیا جس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان اب ہفتے میں ایک ٹرین چلائی جائے گی. 


خبر کا کوڈ: 320294

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/320294/ایران-سے-ٹرین-کے-ذریعے-پاکستان-کو-برا-مدات-میں-اضافہ

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com