QR codeQR code

صومالیہ کے دار الحکومت موغادیشو میں کاربم دھماکے

دھماکہ دارالحکومت کی مصروف شاہراہ پر واقع وہیلے ہوٹل کے قریب ہوا جس کے ساتھ ہی فائرنگ کی آوازیں بھی سنائی دی گئیں

23 Mar 2018 گھنٹہ 15:21

دھماکے کے وقت ہوٹل میں بڑی تعداد میں لوگ موجود تھے جس کی وجہ سے ہلاکتیں بڑھنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے


صومالیہ کے دار الحکومت موغادیشو میں کاربم دھماکے کے نتیجے میں کم از کم 16افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

موغادیشو کے سرکاری حکام کے مطابق کار بم دھماکہ دارالحکومت کی مصروف شاہراہ پر واقع وہیلے ہوٹل کے قریب ہوا جس کے ساتھ ہی فائرنگ کی آوازیں بھی سنائی دی گئیں۔

دھماکے کے وقت ہوٹل میں بڑی تعداد میں لوگ موجود تھے جس کی وجہ سے ہلاکتیں بڑھنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

دھماکے سے پانچ دیگر افراد بھی شدید زخمی ہوئے ہیں۔

صومالیہ میں دہشت گرد گروہ الشباب اس قسم کے حملوں میں ملوث ہے۔


خبر کا کوڈ: 320141

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/320141/صومالیہ-کے-دار-الحکومت-موغادیشو-میں-کاربم-دھماکے

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com