QR codeQR code

آیت اللہ احمد جنتی کی جانب سے نئے شمسی سال کی مبارکباد

نئے سال میں اسلامی انقلاب کے اعلی مقاصد کے حصول کے لئے سازگار ماحول فراہم ہوگا

21 Mar 2018 گھنٹہ 17:39

آیت اللہ جنتی نے اپنے پیغام میں نئے ایرانی سال کی آمد پر قائد اسلامی انقلاب حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای، ایرانی قوم، شہدا کے اہل خانہ اور وطن کے غازیوں کو مبارکباد پیش کی


اسلامی جمہوریہ ایران کی ماہرین اسمبلی کے صدر آیت اللہ 'احمد جنتی' نےنئے ہجری شمسی سال 1397 اور نوروز کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں سپریم لیڈر کی ہدایات کے تحت ایرانی مصنوعات کی حمایت پر زور دیا ہے.

آیت اللہ جنتی نے اپنے پیغام میں نئے ایرانی سال کی آمد پر قائد اسلامی انقلاب حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای، ایرانی قوم، شہدا کے اہل خانہ اور وطن کے غازیوں کو مبارکباد پیش کی.

انہوں نے مزید کہا کہ قائد انقلاب نے نئے ایرانی سال کو ملکی مصنوعات کی حمایت کرنے کا سال قرار دے دیا ہے لہذا ہم سب کو اس ہدف کو پانے کے لئے کام کرنا ہوگا.

انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ نئے سال میں اسلامی انقلاب کے اعلی مقاصد کے حصول کے لئے سازگار ماحول فراہم ہوگا.

آیت اللہ جنتی نے کہا کہ گزشتہ ایرانی سال میں صدارتی انتخابات اور انقلاب کی سالگرہ کی ریلیوں میں قوم کی عظیم شرکت دیکھنے کو ملا اس کے علاوہ خطے میں داعش کے خلاف مزاحمتی فرنٹ کو مسلسل فتوحات حاصل ہوئیں.

انہوں نے بتایا کہ تہران میں داعش کی غیرانسانی کاروائی، امام خمینی (رح) کے مزار پر دہشتگردوں کا حملہ، چینی سمندر میں ایرانی جہاز سانچی کی تباہی، تہرا،یاسوج مسافربردار طیارہ گرنے جیسے تلخ واقعات بھی گزشتہ سال رونما ہوئے.

ماہرین اسمبلی کے صدر نے اس امید کا اظہار کیا کہ جیسا کہ سپریم لیڈر نے فرمایا حکام اور ایران کی غیرتمند قوم کے مشترکہ تعاون کی بدولت ایرانی مصنوعات کی حمایت اور ملک کی مزید ترقی کے لئے اقدامات کئے جائیں گے.


خبر کا کوڈ: 319789

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/319789/آیت-اللہ-احمد-جنتی-کی-جانب-سے-نئے-شمسی-سال-مبارکباد

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com