QR codeQR code

امریکہ نے ایران جوہری معاہدے کی پاسداری نہیں کی

جوہری معاہدے کے نفاذ کا موجودہ عمل غیرمطمئن ہے اور اس کی وجہ امریکہ کی وعدہ خلافی ہے

20 Mar 2018 گھنٹہ 18:02

پارلیمنٹ کی قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کے ترجمان سیدحسین نقوی حسینی نے کہا کہ امریکہ نے جوہری معاہدے پرعمل کرنے کے لئے کام نہیں کیا بلکہ وہ اس سمجھوتے کی خلاف ورزی کے لئے 19 بار قوانین پاس کئے


سنیئر ایرانی رکن پارلیمنٹ نے کہا ہے کہ امریکہ نے ایران جوہری معاہدے کی پاسداری نہیں کی۔

پارلیمنٹ کی قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کے ترجمان سیدحسین نقوی حسینی نے کہا کہ امریکہ نے جوہری معاہدے پرعمل کرنے کے لئے کام نہیں کیا بلکہ وہ اس سمجھوتے کی خلاف ورزی کے لئے 19 بار قوانین پاس کئے.

انہوں نے کہا کہ پوری دنیا بشمول اقوام متحدہ، سلامتی کونسل اور یورپی یونین نے جوہری معاہدے کا خیرمقدم کیا مگر امریکہ نے شروع دن سے ہی اس کی مخالفت کی.

نقوی حسینی نے کہا کہ جوہری معاہدے کے نفاذ کا موجودہ عمل غیرمطمئن ہے اور اس کی وجہ امریکہ کی وعدہ خلافی ہے.

انہوں نے کہا کہ جب 16 جنوری 2016 کو جوہری معاہدہ طے پایا تو امریکہ نے اگلے دن ہی 11 ایرانی شخصیات اور اداروں پر نئی پابندیاں عائد کیں.

انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نئی پابندیوں کے سامنے سر نہیں جھکائے گا.


خبر کا کوڈ: 319593

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/319593/امریکہ-نے-ایران-جوہری-معاہدے-کی-پاسداری-نہیں

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com