QR codeQR code

اقوام متحدہ کی روہنگیا مسلمانوں کیلیے امداد کی اپیل

3لاکھ 30ہزار روہنگیا مسلمان بنگلہ دیش میں موجود ہیں

18 Mar 2018 گھنٹہ 14:34

امداد سے 9لاکھ روہنگیا بے گھر افراد کی ضروریات فوری طور پر پوری کی جاسکیں گی:اقوام متحدہ


اقوام متحدہ نے روہنگیا مسلمانوں کی انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد کیلیے951ملین ڈالر کی اپیل کی ہے۔

اقوام متحدہ کے اداروں اورشراکت دار این جی اوز نے مشترکہ منصوبے کا اعلان کیا ہے جس کے مطابق روہنگیا مسلمانوں کی انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد کیلیے 951ملین ڈالر کی اپیل کی گئی ہے تاکہ 9لاکھ روہنگیا بے گھر افراد کی ضروریات فوری طور پر پوری کی جاسکیں۔

جنیوا میں اقوام متحدہ کی طرف سے جاری کی جانے والی اپیل میں کہا گیا ہے کہ 3لاکھ 30ہزار روہنگیا مسلمان بنگلہ دیش میں موجود ہیں۔ یہ مہم ہائی کمشنر برائے مہاجرین فلپوکرانڈی کی طرف سے جاری کی گئی ہے۔

اپیل کے موقع پر انھوں نے کہا ہم یہ اپیل اس لیے کر رہے ہیں کہ میانمار کے بے گھر مسلمانوں کیلیے ان کے گھروں کے دروازے کھولے جا سکیں اور وہ اس بحران سے نکل کر اپنے گھروں کو واپس جا سکیں ۔


خبر کا کوڈ: 319098

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/319098/اقوام-متحدہ-کی-روہنگیا-مسلمانوں-کیلیے-امداد-اپیل

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com