QR codeQR code

راولاکوٹ سیکٹر میں بھارتی فورسز کی بلااشتعال فائرنگ

بھارت سیز فائر کی مسلسل خلاف ورزی کرررہا ہے،

22 Feb 2018 گھنٹہ 16:32

رواں برس بھارتی فورسز کی جانب سے سیز فائر کی 391 مرتبہ خلاف ورزیاں کی جا چکی ہیں


پاکستان نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کرکے راولاکوٹ سیکٹر میں بھارتی فورسز کی بلااشتعال فائرنگ سے مزدور کی شہادت پر احتجاج کیا ہے۔

دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو دفترِخارجہ طلب کرکے ایل او سی کے راولا کوٹ سیکٹر پر بھارتی فورسز کی بلااشتعال فائرنگ سے مزدور کی شہادت پر شدید احتجاج کیا گیا۔

ڈی جی جنوبی ایشیا و سارک ڈیسک ڈاکٹر محمد فیصل نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو احتجاجی مراسلہ بھی حوالے کیا، جس میں کہا گیا ہے کہ بھارت سیز فائر کی مسلسل خلاف ورزی کرررہا ہے، رواں برس بھارتی فورسز کی جانب سے سیز فائر کی 391 مرتبہ خلاف ورزیاں کی جا چکی ہیں جس میں 16  بے گناہ شہری شہید اور 65 افراد زخمی ہوئے۔

ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ بھارتی فوج کی جانب سے رہائشی علاقوں کو نشانہ بنایا جانا قابل مذمت اور نہتے و معصوم شہریوں کو نشانہ بنانا عالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزی اور انسانی اقدار کے منافی ہے، بھارت سیز فائر معاہدے کا احترام کرے۔


خبر کا کوڈ: 313854

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/313854/راولاکوٹ-سیکٹر-میں-بھارتی-فورسز-کی-بلااشتعال-فائرنگ

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com