QR codeQR code

ایران میں طیارے کے سانحے پر تعزیت کا سلسلہ جاری

گزشتہ روز ایران میں مسافر بردار طیارہ اصفہان صوبے کے پہاڑی علاقے میں گر کر تباہ ہو گیا

19 Feb 2018 گھنٹہ 17:27

مختلف ممالک کے اعلی حکام کا ایران میں گزشتہ روز سانحے کا شکار ہونے والے مسافربردار طیارے کے نتیجے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج و غم کا اظہار


مختلف ممالک کے سربراہان مملکت اور سنیئر رہنما اور سفارتکاروں نے ایران میں گزشتہ روز سانحے کا شکار ہونے والے مسافربردار طیارے کے نتیجے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور ان کی جانب تعزیت کا سلسلہ بھی جاری ہے.

ایرانی رہنما سمیت مختلف ممالک کے اعلی حکام نے اپنے پیغامات میں اس افسوسناک سانحے پر رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین کے ساتھ ہمدردی کا اظہار بھی کیا.

پاکستانی آرمی چیف جنرل 'قمر جاوید باجوہ'، قطری امیر 'شیخ تمیم بن حمد آل ثانی'، ترک صدر 'رجب طیب اردوان'، جارجیا کے صدر اور وزیر اعظم' گئورگی مارگولاشویلی اور 'گئورگی کویریکاشویلی'، کویتی پارلیمنٹ کے اسپیکر 'مرزوق علی الغانم'، چین، سربراہ اقوام متحدہ 'انٹونیو گوٹیرش'، ترک دفتر خارجہ، افغان کے مشیر قومی سلامتی، تاجک صدر 'امامعلی رحمان'، شامی صدر 'بشار الاسد' اور آرمینیا کے صدر نے اپنے پیغامات میں اصفہان میں مسافر بردار طیارے کے سانحے کے نتیجے میں انسانی جاںوں کے ضایع پر حکومت اسلامی جمہوریہ ایران اور ایرانی قوم بالخصوص لواحقین کے ساتھ اپنی تعزیت اور ہمدری کا اظہار کیا.

یاد رہے کہ گزشتہ اتوار کے روز ایران میں مسافر بردار طیارہ اصفہان صوبے کے پہاڑی علاقے میں گر کر تباہ ہو گیا تھا جس کے نتیجے میں عملے کے 6 ارکان سمیت 66 افراد جاں بحق ہوگئے.

تفصیلات کے مطابق طیارہ مسافروں کو تہران سے لے کر یاسوج شہر جا رہا تھا کہ پرواز کے کچھ دیر بعد اس کا کنٹرول ٹاور سے رابطہ منقطع ہوگیا. 

طیارہ گرنے کی اطلاع کے بعد ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ کی جانب روانہ کر دی گئیں. خراب موسم کے باعث امدادی ٹیموں کو جائے حادثہ پر پہنچنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا رہا ہے.


خبر کا کوڈ: 313268

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/313268/ایران-میں-طیارے-کے-سانحے-پر-تعزیت-کا-سلسلہ-جاری

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com