QR codeQR code

تیونس کے شہر قیروان میں عالمی اسلامی فلسفہ کانفرنس

کانفرنس میں دنیا بھر کی یونیوسرٹیوں سے تعلق رکھنے والے دانشور، اساتذہ اور محققین شرکت کریں گے

6 Feb 2018 گھنٹہ 9:57

تیونس کے شہر قیروان میں عالمی اسلامی فلسفہ کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا


تیونس کے شہر قیروان میں عالمی اسلامی فلسفہ کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا۔

تقریب خبر رساں ایجنسی کے مطابق تیونس کے شہر قیروان کے آرٹس اور لٹریچر کالج کے زیر انتظام ایک بین الاقوامی فلسفہ کانفرنس کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس کا عنوان 'مفہوم عشق' ہے۔

اس کانفرنس میں دنیا بھر کی یونیوسرٹیوں سے تعلق رکھنے والے دانشور، اساتذہ اور محققین شرکت کریں گے۔

مغربی اور اسلامی فلسفے میں عشق، ادبیات اور ہنر میں عشق، سائکولوجی میں عشق کا کردار، سماجیات، سیاسیات میں عشق، عشق اور علوم فلسفہ جیسے مختلف موضوعات اس کانفرنس کا محور ہیں۔

واضح رہے کہ قیروان تیونس کا ایک اہم اور تاریخی شہر ہے۔ یہ شہر مسلمانوں نے سنہ ۶۷۰ میلادی میں تعمیر کیا تھا۔ قیروان کا معنی کاروان ہے اور چونکہ یہاں سے بہت زیادہ کاروان گذرتے تھے اس لئے اس شہر کو قیروان کا لقب دیا گیا جو رفتہ رفتہ اسکا اصل نام بن گیا۔
 
 


خبر کا کوڈ: 310335

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/310335/تیونس-کے-شہر-قیروان-میں-عالمی-اسلامی-فلسفہ-کانفرنس

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com