QR codeQR code

غاصب صیہونی حکومت کی فضائی جارحیت 2 فلسطینی شہید

فلسطینیوں اور صیہونیوں کے مابین جھڑپیں 2 صیہونی فوجی زخمی

18 Jan 2018 گھنٹہ 15:35

غاصب صیہونی حکومت کی فضائی جارحیت کے نتیجے میں غرب اردن میں 2 فلسطینی شہید ہو گئے


غاصب صیہونی حکومت کی فضائی جارحیت کے نتیجے میں غرب اردن میں 2 فلسطینی شہید ہو گئے۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق فلسطین کے ادارہ صحت نے کل رات کہا کہ غرب اردن کے علاقے جنین میں غاصب اسرائیل کی فلسطینیوں کے گھروں پر فضائی حملے کے نتیجے میں ایک فلسطینی نوجوان شہید ہو گیا۔ اس جارحیت کے نتیجے میں غاصب صیہونیوں نے 2 فلسطینی نوجوانوں کو گرفتار بھی کر لیا۔

غاصب اسرائیل کی جارحیت کے نتیجے میں فلسطینیوں اور صیہونیوں کے مابین جھڑپیں ہوئیں جس کے نتیجے میں 2 صیہونی فوجی زخمی ہوئے جبکہ العالم کی رپورٹ کے مطابق ان جھڑپوں میں ایک صیہونی فوجی ہلاک اور ایک زخمی ہوا۔

فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق غرب اردن میں صیہونی حملے میں ایک فلسطینی شہید ہوا۔


خبر کا کوڈ: 306432

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/306432/غاصب-صیہونی-حکومت-کی-فضائی-جارحیت-2-فلسطینی-شہید

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com