QR codeQR code

پاناما میں امریکی سفیر جان فیلے نے استعفیٰ دیدیا

جان فیلے نے ذاتی وجوہات کی بناء پر استعفی دیا ہے:وائٹ ہاؤس

17 Jan 2018 گھنٹہ 1:24

جان فیلے نے اپنے فیصلے سے وائٹ ہاؤس، امریکی محکمہ خارجہ اور پاناما کی حکومت کو آگاہ کر دیا ہے؛امریکی محکمہ خارجہ


پاناما میں امریکی سفیر نے ٹرمپ کے ساتھ کام سے انکار کرتے ہوئے استعفیٰ دیدیا اور وائٹ ہاؤس نے اس بات کی تصدیق کر دی ہے کہ جان فیلے نے ذاتی وجوہات کی بناء پر استعفی دیا ہے اور ہمیں آگاہ بھی کر دیا ہے ۔

پاناما میں امریکی سفیر جان فیلے نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ کام کرنے سے انکار کرتے ہوئے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پاناما میں تعینات امریکی سفیر جان فیلے نے اپنے استعفے میں لکھا کہ ’میں نے صدر اور اس کی انتظامیہ کے ساتھ سیاسی امور پر ایمانداری کے ساتھ کام کرنے کا حلف اٹھایا ہے، باوجود اس کے کہ میں کچھ پالیسیوں سے اختلاف رکھتا ہوں۔

جان فیلے نے اپنے استعفے میں مزید لکھا کہ میرے استادوں نے مجھے ایک بات سکھائی تھی کہ اگر یقین ہو کہ میں کوئی کام نہیں کر سکتا تو مجھے چاہیے کہ عزت کے ساتھ استعفیٰ دے دوں۔

امریکی محکمہ خارجہ کی نائب ترجمان اسٹیو گولڈ اسٹین نے اپنے بیان میں جان فیلے کے مستعفی ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ جان فیلے نے اپنے فیصلے سے وائٹ ہاؤس، امریکی محکمہ خارجہ اور پاناما کی حکومت کو آگاہ کر دیا کہ وہ ذاتی وجوہات کی بناء پر رواں برس 9 مارچ کو عہدے سے مستعفی ہو جائیں گے۔


خبر کا کوڈ: 306066

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/306066/پاناما-میں-امریکی-سفیر-جان-فیلے-نے-استعفی-دیدیا

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com