QR codeQR code

احتساب کے بغیر انتخاب کا کوئی فائدہ نہیں

سانحہ قصور نے پنجاب حکومت کی گڈ گورننس کا پول کھول دیا ہے

16 Jan 2018 گھنٹہ 12:25

صآحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ قوم 17 جنوری کو تمام اپوزیشن جماعتوں کو ایک سٹیج پر بیٹھا دیکھے گی۔ شہداء ماڈل ٹاؤن کا قصاص لینے کا مطالبہ شرعی اور قانونی ہے۔ مقتولین کے ورثا کو انصاف دلانے کے لئے کشتیاں جلا کر میدان میں اتریں گے


سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین نے کہا ہے کہ قوم کو ظالم اور قاتل حکمرانوں سے جلد نجات ملنے والی ہے، حکومتی عمارت کی اینٹیں گرنا شروع ہو گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ 17 جنوری کو اپوزیشن کا پاور شو تبدیلی کا باعث بنے گا، پاک فوج نے بھارتی آرمی چیف کو دبنگ جواب دے کر قوم کے حوصلے بلند کر دیئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیلی وزیراعظم کا دورہ بھارت پاکستان کیخلاف ہندو یہودی گٹھ جوڑ کا ثبوت ہے، پاکستان کو امریکہ اور اس کے اتحادی بھارت سے لاحق خطرات بڑھتے جا رہے ہیں۔

المرکز الاسلامی لاہور میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکمران جماعت پاکستان کی سلامتی کی بجائے اپنے کرپٹ لیڈر کو بچانے کی فکر میں مبتلا ہے۔

صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ سانحہ قصور نے پنجاب حکومت کی گڈ گورننس کا پول کھول دیا ہے، پنجاب پولیس عوام کی بجائے شریف خاندان کے تحفظ میں مصروف ہے۔

انہوں نے کہا کہ قوم 17 جنوری کو تمام اپوزیشن جماعتوں کو ایک سٹیج پر بیٹھا دیکھے گی۔ شہداء ماڈل ٹاؤن کا قصاص لینے کا مطالبہ شرعی اور قانونی ہے۔ مقتولین کے ورثا کو انصاف دلانے کے لئے کشتیاں جلا کر میدان میں اتریں گے۔

صاحبزداہ حامد رضا نے کہا کہ ظالم حکمرانوں کے ہاتھ ماڈل ٹاؤن، فیض آباد اور قصور کے شہداء کے خون سے رنگے ہوئے ہیں۔

چیئرمین سنی اتحاد کونسل نے مزید کہا کہ اگلے ایک ماہ میں ن لیگ کی حکومت ختم ہو جائے گی۔ نئے الیکشن سے پہلے احتساب کا عمل مکمل ہونا چایئے۔ احتساب کے بغیر انتخاب کا کوئی فائدہ نہیں۔ حقیقی جمہوریت حقیقی احتساب کے بغیر ممکن نہیں۔


خبر کا کوڈ: 305906

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/305906/احتساب-کے-بغیر-انتخاب-کا-کوئی-فائدہ-نہیں

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com