QR codeQR code

جنوبی پیرو میں 7.3 شدت کا زلزلہ

جنوبی پیرو میں زلزلہ سے 2 افراد ہلاک اور 65 زخمی

15 Jan 2018 گھنٹہ 16:05

امریکی سول ڈیفنس ایجنسی کے مطابق زلزلے سے شدید نقصانات کا خدشہ ہے۔


لاطینی امریکی ملک پیرو میں آنے والے شدید زلزلے کے نیتجے میں کئی عمارتیں زمیں بوس ہوگئی جس میں ابتک دو افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔ مقامی حکام کے مطابق پینسٹھ سے زائد افراد زخمی ہیں۔

جنوبی پیرو میں سات اعشاریہ تین شدت کے زلزلے کے باعث دو افراد ہلاک اور پچاس سے زائد زخمی ہوگئے۔ امریکی سول ڈیفنس ایجنسی کے مطابق زلزلے سے شدید نقصانات کا خدشہ ہے۔ زلزلے کے بعد چلی اور پیرو میں سونامی کی پیش گوئی کی گئی تھی تاہم کچھ دیر بعد اسے واپس لے لیا گیا۔

سول ڈیفنس ایجنسی کا کہنا ہے کہ ابھی تک دو ہلاکتوں اورپینسٹھ کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ امریکی زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز پیرو کے ساحلی شہر اکاڑی سے اکیتیس کلو میٹر دور بحر اقیانوس میں تھا۔


خبر کا کوڈ: 305729

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/305729/جنوبی-پیرو-میں-7-3-شدت-کا-زلزلہ

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com