QR codeQR code

کشمیر میں فوج نے 5 نوجوانوں کو شہید کردیا

نوجوانوں کی شہادت کے بعد اڑی میں حالات کشیدہ ہیں

15 Jan 2018 گھنٹہ 10:14

بھارتی حکام نے دعویٰ کیا کہ نوجوانوں کا تعلق عسکریت تنظیم جیش محمد سے تھا اور وہ خودکش حملہ کرنا چاہتے تھے


بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں فوج نے 5 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کشمیر میں فوج نے ضلع بارہمولہ میں لائن آف کنٹرول کے قریبی علاقے اڑی میں فوجی آپریشن کرتے ہوئے 5 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔ نوجوانوں کی شہادت کے بعد اڑی میں حالات کشیدہ ہیں اور عوام میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔

بھارتی حکام نے دعویٰ کیا کہ نوجوانوں کا تعلق عسکریت تنظیم جیش محمد سے تھا اور وہ خودکش حملہ کرنا چاہتے تھے۔

بھارتی فورسز نے علاقے میں سرچ آپریشن کے دوران گھر گھر تلاشی لی اور اس دوران ضلع بھر میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بھی بند کردی گئی۔ 

علاوہ ازیں مقبوضہ کشمیر کے ضلع راجوڑی کے علاقے سندربنی میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک بھارتی فوجی بھی ہلاک ہوگیا۔


خبر کا کوڈ: 305567

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/305567/کشمیر-میں-فوج-نے-5-نوجوانوں-کو-شہید-کردیا

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com