QR codeQR code

ایران، ترکی اور روس قریبی تعاون جاری رکھنے پر آمادہ

مریکی مداخلت کے باوجود اسلامی جمہوریہ ایران، روس اور ترکی کے درمیان باہمی تعاون کا سلسلہ جاری ہے

17 Dec 2017 گھنٹہ 12:43

روسی وزیر خارجہ نے کہا تینوں ممالک اپنی ملکی کرنسی کو ایک دوسرے کے ساتھ تجارتی روابط بڑھانے میں استعمال کرنے کے لئے جائزہ لے رہے ہیں


اسلامی جمہوریہ ایران، ترکی اور روس نے خطے میں قریبی تعاون جاری رکھنے پر تاکید کی ہے۔

روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ امریکی مداخلت کے باوجود اسلامی جمہوریہ ایران، روس اور ترکی کے درمیان باہمی تعاون کا سلسلہ جاری ہے.

انہوں نے تینوں ممالک کے درمیان توانائی کے شعبے میں بڑھتے ہوئے تعلقات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ اس شعبے میں ہمارے تعلقات کو خراب کرنا چاہتا ہے لیکن وہ اپنی کوشش میں کامیاب نہیں ہو گا.

روسی وزیر خارجہ نے کہا تینوں ممالک اپنی ملکی کرنسی کو ایک دوسرے کے ساتھ تجارتی روابط بڑھانے میں استعمال کرنے کے لئے جائزہ لے رہے ہیں.

دہشت گردی کے خلاف جنگ میں تینوں ممالک کے درمیان تعاون کے بڑھتے ہوئے رحجان کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شام میں دہشت گردی کے خاتمے کے لئے ہماری جدوجہد جاری ہے.

روسی وزیر خارجہ نے مزید کہا تینوں ممالک شام کی علاقائی سالمیت اور خودمختاری کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے پہلے سے زیادہ پرعزم ہیں.

 


خبر کا کوڈ: 299871

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/299871/ایران-ترکی-اور-روس-قریبی-تعاون-جاری-رکھنے-پر-آمادہ

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com