QR codeQR code

امریکی سفیر نکی ہیلی نے ٹرمپ کے خلاف تحقیقات کا مطالبہ کردیا

10 سے زائد امریکی خواتین نے الزام عائد کیا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنا منصب سنبھالنے سے قبل انہیں جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا

11 Dec 2017 گھنٹہ 17:28

امریکی سفیر کا کہنا تھا کہ مجھے ان تمام خواتین پر فخر ہے، جنہوں نے ہالی ووڈ کے ستاروں سمیت دیگر معروف شخصیات کے جنسی حملوں اور ان کا بھیانک چہرہ بے نقاب کرنے کی کوشش کی


 اقوام متحدہ میں امریکی سفیر نکی ہیلی کا کہنا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر جنسی استحصال کے الزامات کی تحقیقات ہونی چاہئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق 10 سے زائد امریکی خواتین نے الزام عائد کیا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنا منصب سنبھالنے سے قبل انہیں جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔

اقوام متحدہ میں امریکی سفیر نکی ہیلی نے بھی اس بات پر زور دیا ہے کہ جن خواتین نے الزامات عائد کئے ہیں ان کی بات سنی جائے۔

امریکی سفیر کا کہنا تھا کہ مجھے ان تمام خواتین پر فخر ہے، جنہوں نے ہالی ووڈ کے ستاروں سمیت دیگر معروف شخصیات کے جنسی حملوں اور ان کا بھیانک چہرہ بے نقاب کرنے کی کوشش کی۔

جن خواتین نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر جنسی استحصال کے الزامات عائد کئے ہیں ان کی بات سنی جائے اور اس حوالے سے تحقیقات ہونی چاہئیں۔


خبر کا کوڈ: 298700

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/298700/امریکی-سفیر-نکی-ہیلی-نے-ٹرمپ-کے-خلاف-تحقیقات-کا-مطالبہ-کردیا

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com