QR codeQR code

عراق نے داعش کے خاتمے کا اعلان کردیا

عراق نے داعش کے زیر کنٹرول تمام علاقے واگزار کرا لیے ہیں

10 Dec 2017 گھنٹہ 16:00

عراقی وزیراعظم حیدر العبادی نے داعش سے جنگ کے خاتمے کا رسمی اعلان کردیا ۔


خبررساں ادارے السومریه نیوز کے مطابق عبدالامیر رشید یارالله کا کہنا تھا کہ مغربی الانبار سے داعش کی شکست کے بعد عراق سے داعش کا مکمل خاتمہ ہوچکا ہے۔

انکا کہنا تھا کہ عراقی فورسز اور رضاکاروں کی محنت سے آج عراق کی تمام سرحدیں محفوظ ہوچکی ہیں اور اب داعش کا وجود یہاں سے مٹ چکا ہے۔

 عراقی وزیراعظم حیدر العبادی نے بھی داعش سے جنگ کے خاتمے کا رسمی اعلان کردیا ۔

 عراقی افواج کے مطابق عراق کی شام سے ملنے والی سرحد پر بھی انکا مکمل کنٹرول قایم ہوچکا ہے.


خبر کا کوڈ: 298446

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/298446/عراق-نے-داعش-کے-خاتمے-کا-اعلان-کردیا

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com