QR codeQR code

عقیدہ ختم نبوت کو نصاب کا حصہ بنانے کا فیصلہ

نجاب اسمبلی میں عقیدہ ختم نبوت کو نصاب کا حصہ بنانے کی قرار داد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی

24 Nov 2017 گھنٹہ 13:34

جمعہ کا دن مسلمانوں کے لئے مقدس ہے لہذٰا بلیک فرائیڈے پر پابندی عائد کرکے اس ایونٹ کو منانے والوں کو مجرم تصور کرتے ہوئے کارروائی کی جائے


عقیدہ ختم نبوت کو نصاب کا حصہ بنانے کے لئے پنجاب اسمبلی میں قراردار متفقہ طور پر منظور کرلی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی میں عقیدہ ختم نبوت کو نصاب کا حصہ بنانے کی قرار داد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی ہے۔

قرارداد حکومتی رکن وحید گل نے پیش کی جس کے متن میں ہے کہ عقیدہ ختم نبوت کا دفاع ہمارے ایمان کا حصہ ہے اور آئین پاکستان نے اس عقیدے کو مکمل تحفظ فراہم کیا ہے۔

قرارداد کے متن میں تحریر ہے کہ مسلمان طلبہ و طالبات کے لئے عقیدہ ختم نبوت کا مضمون لازمی قرار دیا جائے اور صوبائی و وفاقی حکومت اس حوالے سے فوری اقدامات کرے۔

دوسری جانب پنجاب اسمبلی میں حکومتی اور اپوزیشن جماعتوں کے ارکان نے متفقہ طور پر بلیک فرائیڈے کے بچت بازاروں کے خلاف شدید احتجاج کیا، پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید کا کہنا تھا کہ جمعہ کا دن مسلمانوں کے لئے مقدس ہے لہذٰا بلیک فرائیڈے پر پابندی عائد کرکے اس ایونٹ کو منانے والوں کو مجرم تصور کرتے ہوئے کارروائی کی جائے۔


خبر کا کوڈ: 295293

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/295293/عقیدہ-ختم-نبوت-کو-نصاب-کا-حصہ-بنانے-فیصلہ

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com