QR codeQR code

یمنی عوام کو بھوک مری اور قحط کا سامنا ہے:موگرینی

یمن میں عام شہریوں تک انسان دوستانہ امداد نہیں پہنچ پارہی

22 Nov 2017 گھنٹہ 21:53

انسان دوستانہ امداد کو یمنی عوام تک نہ پہنچنے دینے سے یمن کی صورتحال اور بھی بدتر ہوگی۔موگرینی


یورپی یونین کے شعبہ خارجہ پالیسی کی سربراہ فیڈریکا موگرینی نے یمن کی صورتحال کے بارے میں ایک بیان جاری کرکے کہا کہ یمن میں عام شہریوں تک انسان دوستانہ امداد نہیں پہنچ پارہی ہے جبکہ یمن کی بندرگاہوں اور ہوائی اڈوں پر مستعفی حکومت کا کنٹرول ہے۔

موگرینی کا کہنا تھا کہ انسان دوستانہ امداد کو یمنی عوام تک نہ پہنچنے دینے سے یمن کی صورتحال اور بھی بدتر ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ یمنی عوام تک انسان دوستانہ امداد کی ترسیل کی راہ میں رکاوٹ کھڑی کئے جانے سے یمنی عوام کو بھوک مری اور قحط کا سامنا ہے اور اس سے اس ملک میں انسانی المیہ رونما ہورہا ہے۔

موگرینی نے کہا کہ بین الاقوامی قوانین کے مطابق یمن کے لئے فوری طور پر انسان دوستانہ امداد کی ترسیل کی بحالی بہت ضروری ہے -


خبر کا کوڈ: 295068

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/295068/یمنی-عوام-کو-بھوک-مری-اور-قحط-کا-سامنا-ہے-موگرینی

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com