QR codeQR code

محبان اہل بیت (ع) اور مسئلہ تکفیریت کانفرنس تھران میں شروع

محبان اہل بیت (ع) اور تکفیری فکر کے عنوان سے پہلی بین الاقوامی کانفرنس

22 Nov 2017 گھنٹہ 15:24

محبان اہل بیت (ع) اور تکفیری فکر کے عنوان سے پہلی بین الاقوامی کانفرنس میں پانچ سو سے زیادہ شیعہ و سنّی علماء کرام اور دانشور شرکت کررہے ہیں


محبان اہل بیت (ع) اور تکفیری فکر کے عنوان سے پہلی بین الاقوامی کانفرنس، قرآن مجید کی تلاوت اور اسلامی جمہوریہ ایران کے قومی ترانہ کے ساتھ دارالحکومت تھران میں شروع ہوگئی ہے۔

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق اس کانفرنس میں چورانوے ملکوں کے پانچ سو سے زیادہ شیعہ و سنّی علماء کرام اور دانشور شرکت کررہے ہیں جبکہ ڈھائی سو کے قریب شیعہ و سنّی علماء کرام اندرون ملک سے اس کانفرنس میں شرکت کررہے ہیں۔

اس بین الاقوامی کانفرنس میں طے شدہ پروگرام کے مطابق علماء کرام اور دانشور حضرات مسلمانوں میں اتحاد و یکجہتی اور اسلام کے خلاف سازشوں سے مقابلے کے حوالے سے گفتگو کریں گے۔

اس بین الاقوامی کانفرنس کے سیکریٹریٹ کو علمائے اسلام کے نظریات پر مبنی تکفیری سوچ کے مقابلے اور تکفیری افکار کی شناخت اور مکتب اہل بیت (ع) کی شناخت، اتحاد امت، کے عنوان سے  تقریبا ڈھائی سو مقالے موصول ہوئے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 295007

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/295007/محبان-اہل-بیت-ع-اور-مسئلہ-تکفیریت-کانفرنس-تھران-میں-شروع

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com