QR codeQR code

ٹرمپ نے ایٹمی حملے کا حکم دیا تو انکار کردیں گے

فوجی اہلکار نازک حالات سےمتعلق شعور رکھتے ہیں اور جانتے ہیں کہ ایٹمی حملہ کتنی تباہی مچاسکتا ہے

19 Nov 2017 گھنٹہ 13:38

فوجی اہلکار نازک حالات سےمتعلق شعور رکھتے ہیں اور جانتے ہیں کہ ایٹمی حملہ کتنی تباہی مچاسکتا ہے


امریکی اسٹریٹجک کمانڈر جنرل جان ہائیٹن کا کہنا ہے کہ اگر صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انہیں ایٹمی حملے کا حکم دیا تو وہ انکار کردیں گے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی اسٹریٹجک کمانڈ کے سربراہ اور فضائی کے  جنرل جان ہائیٹن نے کہا کہ اگر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انہیں غیر قانونی ایٹمی حملے کا حکم دیا تو وہ انکار کردیں گے۔ انہوں نے کہا کہ فوجی اہلکار نازک حالات سےمتعلق شعور رکھتے ہیں اور جانتے ہیں کہ ایٹمی حملہ کتنی تباہی مچاسکتا ہے۔

واشنگٹن میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جنرل ہائیٹن کا کہنا تھا کہ لوگ سمجھتے ہیں کہ شاید فوجی احمق ہوتے ہیں لیکن درحقیقت فوجی بھی نازک حالات سےمتعلق شعور رکھتے ہیں اور جانتے ہیں کہ ایٹمی حملہ کتنی تباہی مچا سکتا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ بطور کمانڈر میرا کام صدر کو مشورہ دینا ہے لیکن اگرمجھے غیرقانونی کام کا حکم ملا تو میں انکارکردوں گا۔ دوسری جانب جنرل ہائیٹن کے بیان پر صدر ٹرمپ کا کوئی موقف سامنے نہیں آیا۔


خبر کا کوڈ: 294313

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/294313/ٹرمپ-نے-ایٹمی-حملے-کا-حکم-دیا-انکار-کردیں-گے

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com