QR codeQR code

فلپائین میں ٹرمپ کے خلاف مظاہرے سیکورٹی فورسز سے جھڑپیں

ٹرمپ مخالف مظاہرے فلپائن کے دارالحکومت منیلا میں امریکی سفارتخانے کے سامنے ہوئے

14 Nov 2017 گھنٹہ 14:43

ٹرمپ مخالف مظاہرے فلپائن کے دارالحکومت منیلا میں امریکی سفارتخانے کے سامنے ہوئے


امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورۂ فلپائن کے خلاف مظاہرہ کرنے والوں کی سیکورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپیں ہوئیں۔

تفصیلات کے مطابق ٹرمپ مخالف مظاہرے فلپائن کے دارالحکومت منیلا میں امریکی سفارتخانے کے سامنے ہوئے۔

پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس اور واٹر کینن کا استعمال کیا۔ 

مظاہرین نے امریکہ اور ٹرمپ کے خلاف نعرے لگاتے ہوئے ٹرمپ کو امریکی امپریالسٹ قرار دیا۔

ڈونلڈ ٹرمپ ایشیا کے دورے کے آخری مرحلے میں فلپائن پہنچے جہاں انہوں نے اس ملک کے صدر سے ملاقات کی۔


خبر کا کوڈ: 293653

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/293653/فلپائین-میں-ٹرمپ-کے-خلاف-مظاہرے-سیکورٹی-فورسز-سے-جھڑپیں

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com