QR codeQR code

فوعہ اورکفریا کے عوام کے لیے گرائی جانے والی غذائی اشیا کو آگ لگادی گئی

دہشت گردوں کے حملے میں غذائی اشیا کے متعدد پیکٹ جل کر راکھ ہوگئے جسے واضح طور پر تصویروں میں دیکھا جا سکتا ہے

12 Nov 2017 گھنٹہ 17:31

دہشت گردوں کے حملے میں غذائی اشیا کے متعدد پیکٹ جل کر راکھ ہوگئے جسے واضح طور پر تصویروں میں دیکھا جا سکتا ہے


شام میں تکفیری دہشتگردوں نے شمال مغربی شام کے محصور علاقوں فوعہ اورکفریا کے عوام کے لیے گرائی جانے والی غذائی اشیا کو آگ لگادی ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق کئی ہفتوں کی تیاری کے بعد ہوائی جہاز کے ذریعے کھانے پینے کی اشیا اور دوائیں شام کے محصور علاقوں میں گرائی گئیں تاہم علاقے میں موجود دہشت گردوں نے  زمین پر پہنچنے سے پہلے ہی انہیں نشانہ بنا کر تباہ کردیا۔

 دہشت گردوں کے حملے میں غذائی اشیا کے متعدد پیکٹ جل کر راکھ ہوگئے جسے واضح طور پر تصویروں میں دیکھا جا سکتا ہے۔

 دہشت گردوں نے مارچ دوہزار پندرہ سے شمالی ادلب کے شہروں فوعہ اور کفریا کا محاصرہ کر رکھا ہے اور گاہے بگاہے ان شہروں پر گولہ باری بھی کرتے رہتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 293277

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/293277/فوعہ-اورکفریا-کے-عوام-لیے-گرائی-جانے-والی-غذائی-اشیا-کو-آگ-لگادی-گئی

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com