QR codeQR code

حزب اللہ کی جانب سے فلسطینی مزاحمت کی حمایت جاری رہے گی

سید حسن نصر اللہ نے فلسطینی تنظیموں کے باہمی اتحاد پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کو اس کے بھیانک جرائم کا سخت تاوان ادا کرنا پڑے گا

2 Nov 2017 گھنٹہ 13:29

سید حسن نصر اللہ نے فلسطینی تنظیموں کے باہمی اتحاد پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کو اس کے بھیانک جرائم کا سخت تاوان ادا کرنا پڑے گا


حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ نے فلسطینی تنظیم جہاد اسلامی کے سربراہ سے ٹیلیفون پر گفتگو میں کہا ہے کہ حزب اللہ لبنان کی جانب سے فلسطینی مزاحمت کی حمایت کا سلسلہ جاری رہے گا۔

المنارکی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ کے سکریٹری جنرل سید حسن نصر اللہ نے غزہ میں 8 فلسطینی مجاہدوں کی اسرائیل کے ہاتھوں شہادت پر فلسطینی تنظیم جہاد اسلامی کے سربراہ کو تعزیت اور تسلیت پیش کرتے ہوئے کہا کہ حزب اللہ لبنان، فلسطینی مجاہدین کے ساتھ ہے۔

حزب اللہ کے سربراہ نے حماس تنظیم کے سیاسی شعبہ کے نائب سربراہ کو بھی 8 فلسطینی مجاہدین کے شہادت پر تعزیت پیش کی ہے۔

حزب اللہ لبنان کے سکریٹری جنرل سید حسن نصر اللہ نے فلسطینی تنظیموں کے باہمی اتحاد پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کو اس کے بھیانک جرائم کا سخت تاوان ادا کرنا پڑے گا۔


خبر کا کوڈ: 291506

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/291506/حزب-اللہ-کی-جانب-سے-فلسطینی-مزاحمت-حمایت-جاری-رہے-گی

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com