QR codeQR code

شام : روسی فوج کا اعلیٰ افسر ہلاک

شام میں داعش کی گولہ باری کی زد میں آکر روسی فوج کا اعلیٰ افسر ہلاک ہوگیا۔

25 Sep 2017 گھنٹہ 22:47

شامی صوبہ دیرالزور میں داعش کی گولہ باری کے نتیجے میں جنرل والیری اسابوف موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔


شام میں داعش کی گولہ باری کی زد میں آکر روسی  فوج کا اعلیٰ افسر ہلاک ہوگیا۔ روسی وزارت دفاع کے مطابق داعش کے خلاف جنگ کے لیے شام میں موجود روسی فوج کے لیفٹیننٹ جنرل والیری اسابوف شدت پسندوں کے حملے میں ہلاک ہوگئے۔

واقعہ مشرقی شام میں داعش  کے  گڑھ دیر الزور میں پیش آیا جہاں شدت پسندوں نے شدید گولہ باری کی اور مخالفین کے کیمپوں کو نشانہ بنایا۔ گولہ باری کی زد میں آکر جنرل والیری اسابوف موقع پر ہی ہلاک ہوگئے ۔

شام میں روسی طیاروں کی بمباری سے باغی گروپ کے 45 ارکان ہلاکدیر الزور شام میں داعش کے زیر کنٹرول آخری علاقہ ہے جہاں روسی فوج شدت پسند تنظیم سےلڑنے کے لیے شامی فوجیوں کو جنگی تربیت فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ آپریشنز میں بھی حصہ لے رہی ہے۔

وشام میں روسی فوجی مداخلت کا سلسلہ ستمبر 2015 سے شامی فوج کی مدد کے نام پر جاری ہے اور دو سال کے دوران اب تک 37 روسی اہلکار مختلف حملوں میں مارے جاچکے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 285546

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/285546/شام-روسی-فوج-کا-اعلی-افسر-ہلاک

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com