QR codeQR code

ڈونلڈ ٹرمپ , بین الاقوامی سیاست کا ہٹلر

وینزویلا کو نہ کسی سے خطرہ ہے اور نہ ہی کوئی وینزویلا کا مالک ہے۔صدر نکولس

21 Sep 2017 گھنٹہ 14:59

امریکی صدر کی تقریر وینزویلا کے عوام کیخلاف جارحیت کا مظاہرہ ہے۔ صدر نکولس


اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وینزویلا میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر اس کے صدر نکولس مدورو کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا اور نئی پابندیاں عائد کرنے کی دھمکی دی ہے۔

وینزویلا کے صدر نکولس مدورو نے دارالحکومت کاراکس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کو بین الاقوامی سیاست کا ہٹلر قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر کی تقریر وینزویلا کے عوام کیخلاف جارحیت کا مظاہرہ ہے۔ نکولس مدورو نے کہا کہ وینزویلا کو نہ کسی سے خطرہ ہے اور نہ ہی کوئی وینزویلا کا مالک ہے۔

اقوام متحدہ میں وینزویلا کے وزیرخارجہ جارج آریزا نے بھی امریکی صدر کے بیانات کی مذمت کی۔ واضح رہے کہ وینزویلا کے صدر نکولس مدورو نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں شرکت نہیں کی جب کہ ملک میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر انہیں عالمی برادری کی جانب سے سخت تنقید کا بھی سامنا ہے۔


خبر کا کوڈ: 284873

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/284873/ڈونلڈ-ٹرمپ-بین-الاقوامی-سیاست-کا-ہٹلر

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com