QR codeQR code

اقوام متحدہ کا مرکز استنبول کو بنا دیا جائے، اردوان

اقوام متحدہ کو بدلتی دنیا کے ساتھ چلنے کے لیے اصلاحات کرنا ہوں گی۔اردوان

20 Sep 2017 گھنٹہ 9:44

ہم استنبول کو اقوام متحدہ کا بھی مرکز بنانے کی پیش کش کرتے ہیں۔ ترک صدر


نیویارک: ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا کہ ہم علاقائی مرکز بننے کی راہ میں ثابت قدمی سے آگے بڑھنے والے استنبول کو اقوام متحدہ کا بھی مرکز بنانے کی پیش کش کرتے ہیں۔

اقوام متحدہ کی 72 ویں اجلاس میں شرکت کی غرض سے نیویارک میں موجود ترک صدر اردوان نے اقوام متحدہ کے مرکزی دفتر کے سامنے نئے ٹرکش ہاؤس کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب میں شرکت کرتے ہوئے کہا کہ اراضی اور عمارت کو توسیع دیتے ہوئے ترکی کے نقطہ نظر کے مطابق ٹرکش ہاؤس کی تعمیر کے فیصلے کو آج عملی جامہ پہنایا جا رہا ہے ۔

میں امید کرتا ہوں کہ یہ دفتر اپنے مقاصد کے مطابق خدمات ادا کرے گا۔ انھوں نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ کو بدلتی دنیا کے ساتھ چلنے کے لیے اصلاحات کرنا ہوں گی۔


خبر کا کوڈ: 284645

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/284645/اقوام-متحدہ-کا-مرکز-استنبول-کو-بنا-دیا-جائے-اردوان

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com