QR codeQR code

حضرت علی (ع) کے بغیر دنیا ظلم و ستم سے بھر چکی ہے۔

ہمیں حضرت علی علیہ السلام کی سیرت پرعمل پیرا ہونے کی کوشش کرنی چاہیے۔​آیت اللہ جنتی

5 Sep 2017 گھنٹہ 19:35

غدیر انسان کو ظلم اور نا انصافی سے نجات دلانے والا دن ہے ۔ آیت اللہ جنتی


رپورٹ کے مطابق ایران کے گارڈين کونسل کے سکریٹری آیت اللہ جنتی نے غدیر فیسٹیول کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ فلسطین حضرت امام خمینی (رہ) اور رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کی درایت اورحمایت کی بدولت زندہ ہے۔


انھوں نے کہا کہ دنیا کو آج حضرت علی (ع) کی ضرورت ہے مشرق و مغرب میں دنیا ظلم و ستم سے بھر چکی ہے بشریت ظلم و ستم سے تنگ آچکی ہے یمن میں نہتے مسلمانوں پر ظلم و ستم کا سلسلہ جاری ہے سعودی عرب امریکہ کی حمایت کے سائے میں یمنی مسلمانوں کو اپنی بہیمانہ اور مجرمانہ کارروائیوں کا نشانہ بنائے ہوئے ہے۔


یمن میں سعودی عرب کی بربریت اور جارحیت کے نتیجے میں ہزاروں بےگناہ مسلمان شہید ہوچکے ہیں جن میں اکثریت بچوں اور عورتوں کی ہے۔


آیت اللہ جنتی نے کہا کہ فلسفہ غدیر، دنیا میں عدل و انصاف کا مظہر ہے آج دنیا کو حضرت علی (ع) کی ضرورت ہے۔ حضرت علی (ع) کے بغیر دنیا ظلم و ستم سے بھر چکی ہے۔ علی (ع) مظلوموں کے حامی تھے مظلوم چاہے مسلمان ہو یا غیر مسلمان۔ ​آیت اللہ جنتی نے کہا کہ حضرت علی علیہ السلام کی سیرت پرعمل پیرا ہونے کی کوشش کرنی چاہیے۔


خبر کا کوڈ: 282502

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/282502/حضرت-علی-ع-کے-بغیر-دنیا-ظلم-ستم-سے-بھر-چکی-ہے

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com