QR codeQR code

اشرف غنی کی جانب سے کابل میں امام بارگاہ پر حملے کی شدید مذمت

علمائے کرام سے ان پرتشدد حملوں کے خلاف آواز بلند کرنے کی اپیل

26 Aug 2017 گھنٹہ 12:04

افغانستان کے صدر اشرف غنی نے گذشتہ روز کابل کی مسجد و امام بارگاہ پر ہونے والے دہشتگردانہ حملے کی شدید مذمت کی ہے۔


افغانستان کے صدر اشرف غنی نے گذشتہ روز کابل کی مسجد و امام بارگاہ پر ہونے والے دہشتگردانہ حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

افغان میڈیا  کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے صدر اشرف غنی نے کابل کی مسجد میں ہونے والے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے اسے افغانستان کے خلاف دہشت گردانہ کارروائی قرار دیا جب کہ انہوں نے علمائے کرام سے ان پرتشدد حملوں کے خلاف آواز بلند کرنے کی اپیل بھی کی ہے۔

افغان میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نےعلاقے کو گھیرے میں لے کر شدت پسندوں کے خلاف 5 گھنٹے تک آپریشن کیا جس کے بعد تینوں دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا۔

عینی شاہدین کے مطابق مطابق کابل کی مسجد میں داخل ہونے والے حملہ آوروں کی تعداد 4 تھی جنہوں نے پولیس کی وردی پہنی ہوئی تھی جب کہ حملہ آورگارڈز کو شہید کرکے مسجد میں داخل ہوئے۔

اسپتال کے ذرائع نے بتایا ہے کہ مسجد امام زمانہ (عج) میں ہونے والے بم دھماکے کے بعد  گیارہ افراد کی لاشوں اور متعدد زخمیوں کو اسپتال لایا گیا ہے۔ جبکہ بعض اطلاعات کے مطابق اس دہشتگردانہ حملے میں بیس نمازی شہید اور پچاس کے قریب زخمی ہوئے۔

دھماکے کے بعد افغان سیکورٹی فورس نے علاقے کا محاصرہ کرلیا اور مسجد میں موجود دہشت گردوں سے ان کی جھڑپیں ہوئی ہیں سیکورٹی اہلکاروں نے چاروں دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔ کہا جارہا ہے کہ ایک دہشت گرد نے خود کو دھماکے سے اڑالیا جبکہ دوسرے دہشتگردوں نے نمازیوں پر فائرنگ شروع کردی۔افغان سیکورٹی فورس اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپیں شروع ہونے کے بعد مسجد میں ایک اور دھماکے کی آواز بھی سنی گئی تھی ۔اس دہشت گردانہ حملے کی ذمہ داری داعش نے قبول کی ہے۔


خبر کا کوڈ: 281132

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/281132/اشرف-غنی-کی-جانب-سے-کابل-میں-امام-بارگاہ-پر-حملے-شدید-مذمت

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com