QR codeQR code

امریکا کے پاکستان پر الزامات سیاسی اور عسکری قیادت سرجوڑ کر بیٹھ گئی

پاکستان کے نومنتخب وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت ہونے والے قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے دوران امریکی الزامات پر تفصیلی رد عمل طے ک

24 Aug 2017 گھنٹہ 17:29

پاکستان کے نومنتخب وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت ہونے والے قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے دوران امریکی الزامات پر تفصیلی رد عمل طے کیا جائے گا


امریکا کی نئی افغان پالیسی اور ڈونلڈ ٹرمپ کے پاکستان پر الزامات پر غور کے لیے پاکستان کی سیاسی اور عسکری قیادت کا اہم اجلاس وزیراعظم ہاؤس میں جاری ہے۔

پاکستان کے نومنتخب وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت ہونے والے قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے دوران امریکی الزامات پر تفصیلی رد عمل طے کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ 22 اگست کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے افغانستان، پاکستان اور جنوبی ایشیاء کے حوالے سے نئی امریکی پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے افغانستان میں مزید ہزاروں امریکی فوجیوں کی تعیناتی کا عندیہ دیا اور اسلام آباد پر دہشت گردوں کی پشت پناہی کا الزام دہراتے ہوئے ’ڈو مور‘ کا مطالبہ کردیا۔



 


خبر کا کوڈ: 280921

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/280921/امریکا-کے-پاکستان-پر-الزامات-سیاسی-اور-عسکری-قیادت-سرجوڑ-کر-بیٹھ-گئی

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com