QR codeQR code

عراق میں امریکی اتحاد کا فضائی حملہ/ ایک مکمل خاندان جاں بحق

امریکی اتحاد نے چند دنوں پہلے بھی رضاکار فورس حشد شعبی کے ایک ونگ کتائب سید الشھداء کو عراق اور شام کی سرحدی پٹی پر نشانہ بنایا تھا

15 Aug 2017 گھنٹہ 13:33

عراقی وزیراعظم حیدرالعبادی نے کہا ہے کہ امریکی اتحاد کے فوجیوں کو بغداد حکومت کی اجازت کے بغیر عراق کے اندر کارروائی کرنے کی اجازت نہیں ہے


عراقی صوبہ الانبار میں امریکی اتحاد کے ہوائی حملوں میں ایک ہی خاندان کے تمام افراد جاں بحق ہوگئے.

عراقی ذرائع ابلاغ نے رپورٹ دی ہے کہ داعش مخالف نام نہاد امریکی اتحاد کے جنگی طیاروں نے صوبہ الانبار کے القائم علاقے پر بمباری کی جس میں ایک مکمل خاندان جاں بحق ہوگیا۔

امریکی اتحاد نے چند دنوں پہلے بھی رضاکار فورس حشد شعبی کے ایک ونگ کتائب سید الشھداء کو عراق اور شام کی سرحدی پٹی پر نشانہ بنایا تھا جس کے نتیجے میں پینتیس افراد شہید اور دسیوں زخمی ہوگئے تھے۔

عراقی وزیراعظم حیدرالعبادی نے کہا ہے کہ امریکی اتحاد کے فوجیوں کو بغداد حکومت کی اجازت کے بغیر عراق کے اندر کارروائی کرنے کی اجازت نہیں ہے۔

خیال رہے کہ شام اور عراق میں امریکی اتحاد کے جنگی طیاروں کی کارروائیوں کا سلسلہ تقریبا دو سال سے جاری ہے اور ان کارروائیوں میں عام شہریوں کی بڑی تعداد جاں بحق ہوچکی ہے۔


خبر کا کوڈ: 279584

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/279584/عراق-میں-امریکی-اتحاد-کا-فضائی-حملہ-ایک-مکمل-خاندان-جاں-بحق

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com