QR codeQR code

ہمارے لئے شیعہ، سنی، کُرد یا بلوچ سب ایک ہیں

صدر روحانی کا پارلیمنٹ کے اجلاس میں حکومت کی آئندہ حکمت عملی اور نامزد وزرا کی اہلیت اور صلاحیتوں کا دفاع

15 Aug 2017 گھنٹہ 13:20

حکومت اور اراکین پارلیمنٹ کی جانب سے نامزد وزرا کی اہلیت کی جانج پڑتال کے بعد انھیں اعتماد کا ووٹ حاصل کرنا ہوگا


اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر روحانی نے منگل کے روز اپنی کابینہ کے نامزد وزرا کی اہلیت کا جائزہ لینے کے حوالے سے ایرانی پارلیمنٹ میں منعقدہ خصوصی اجلاس سے خطاب کیا.

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ سابقہ حکومت میں بھی مختلف عہدوں کے لئے اہل سنت شہریوں کی خدمات حاصل کی گئی تھی تاہم ہمارے لئے شیعہ، سنی، کُرد یا بلوچ سب ایک ہیں.

واضح رہے کہ ایرانی آئین کے مطابق صدر روحانی پارلیمنٹ کے اس خصوصی اجلاس میں اپنی حکومت کی آئندہ حکمت عملی اور نامزد وزرا کی اہلیت اور صلاحیتوں کا دفاع کریں گھے. 

حکومت اور اراکین پارلیمنٹ کی جانب سے نامزد وزرا کی اہلیت کی جانج پڑتال کے بعد انھیں اعتماد کا ووٹ حاصل کرنا ہوگا.

صدر روحانی کی نئی کابینہ کے لئے نامزد وزراء کے نام مندرجہ ذیل ہیں:

وزیر خزانہ: ڈاکٹر مسعود کرباسیان

وزیر انٹیلیجنس: ڈاکٹر سید محمود علوی

وزیر خارجہ: ڈاکٹر محمد جواد ظریف

وزیر انفارمیشن اور ٹیکنالوجی: ڈاکٹر محمد جواد آذری جہرمی

وزیر تعلیم: سید محمد بطحایی

وزیر صحت: ڈاکٹر سید حسن قاضی زادہ ہاشمی

وزیر محنت اور سماجی بہبود: ڈاکٹر علی ربیعی

وزیر زراعت: محمود حجتی نجف آبادی

وزیر دفاع: بریگیڈیئر جنرل امیر حاتمی

وزیر انصاف: ڈاکٹر سید علیرضا آوایی

وزیر مواصلات اور شہری ترقی: ڈاکٹر عباس آخوندی

وزير صنعت، کان کنی اور تجارت: ڈاکٹر محمد شریعتمداری

وزیر ثقافت اور اسلامی گائیدنس: ڈاکٹر سید عباس صالحی

وزیر داخلہ: ڈاکٹر عبدالرضا رحمانی فضلی

وزیر تیل: بیژن نامدار زنگنہ

وزیر توانائی: حبیب اللہ بی طرف

وزیر کھیل اور امور نوجوان: ڈاکٹر مسعود سلطانی فر


خبر کا کوڈ: 279576

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/279576/ہمارے-لئے-شیعہ-سنی-ک-رد-یا-بلوچ-سب-ایک-ہیں

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com