QR codeQR code

سعودی عرب کے مقابلے میں کامیابی نزدیک ہے

ہم یمن پر ایک ایسے حملےکا سامنا کر رہے ہیں جو اس سے پہلےنہیں ہوا

14 Aug 2017 گھنٹہ 14:17

یمن کے سیاسی سپریم کونسل کے چیئرمین نے سعودی عرب کے مقابلے میں یمن کی کامیابی کا عندیہ دیا ہے اور آنے والے دونوں میں اہم واقعات کی خبر دی ہے۔


یمن کے سیاسی سپریم کونسل کے چیئرمین نے سعودی عرب کے مقابلے میں یمن کی کامیابی کا عندیہ دیا ہے اور آنے والے دونوں میں اہم واقعات کی خبر دی ہے۔
  
تقریب، خبر رساں ایجنسی ﴿تنا﴾ کے مطابق، یمن کے سیاسی سپریم کونسل کے چیئرمین، صالح الصماد  نے یمن میں فوجی ٹرینگ کی اختتامی تقریب سے خطاب کیا اور کہا کہ“یمن کی عوام نے فوج کے ساتھ مل کر دشمن کے تواھمات کو خاک میں ملادیا ہے جبکہ دشمن نے تمام تر ظلم کرڈالے، ہم اپنے عزم اور ارادے سے اپنی جیت کو حاصل کرکے رہیں گے جبکہ دشمن اس سوچ میں ہے کہ اس نے اس مرحلے میں یمن کو کمزور کر دیا ہے اور امریکہ کی شرائط پر لے آیا ہے”۔

انھوں نے مزیدکہا کہ “آئندہ چند دنوں میں دشمن  کے ساتھ کچھ واقعات پیش آنے والے ہیں کہ جو سرحدوں پر اثر انداز ہوں گے جس پر دشمن پر دباو پڑے گا”۔

انھوں نے کہا کہ ہم یمن پر ایک ایسے حملےکا سامنا کر رہے ہیں جو اس سے پہلےنہیں ہوا تاریخ میں یمن پر ایسا کبھی نہیں ہوا سعودی عرب نے امریکہ سے خریدا ہوا اپنا نیا اسلحہ ہم پر آزمایا ہے ”۔


خبر کا کوڈ: 279433

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/279433/سعودی-عرب-کے-مقابلے-میں-کامیابی-نزدیک-ہے

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com