QR codeQR code

مشرکین سے براٴت عالم اسلام میں اتحاد کا سبب ہے

وہ تمام ترخبریں کہ جو مختلف ویب سائیٹ پر ہیں محض افواہ اور جھوٹ پر مبنی ہیں

13 Aug 2017 گھنٹہ 13:39

اسلامی جمہوریہ ایران کی حج و زیارت کمیٹی کے سربراہ نے کہا ہے کہ اب تک سعودی حکومت نے اپنے وعدوں کا پاس رکھا ہے اور حج کے ایام میں یہ بات واضح ہو جا ئے گی


اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ میں حج و زیارت کمیٹی کے سربراہ نے کہا ہے کہ اب تک سعودی حکومت نے اپنے وعدوں کا پاس رکھا ہے اور حج کے ایام میں یہ بات واضح ہو جا ئے گی۔
 
حجت الاسلام احد آزادی خواہ نے تقریب نیوز کے نمائندے سے سعودی عرب کی حج کی تیاریوں کے بارے میں کہا ہے کہ “جدید اطلاعات اور جناب قاضی عسکر کے مطابق، ٹرانزٹ، ٹرانسپورٹ، خورد ونوش اورمیڈیکل کے مسائل، سمیت زائرین کے ہوٹل اور ان کی رہائش کے مسائل میں سعودی حکومت کی جانب سے اب تک کوئی رکاوٹ نہیں آئی ہے اور یہ تمام سہولیات اور حکومت سے کئے گئے تمام معاملات اپنی جگہ پر ہیں”۔

انہوں نے کہا کہ  “وہ تمام ترخبریں کہ جو مختلف ویب سائیٹ پر ہیں محض  افواہ اور  جھوٹ پر مبنی ہیں اور اب تک سعودی حکومت کی جانب سے ،معاہدے توڑنے کی کو ئی بات نہیں ہو ئی ہے ”۔

پارلیمنٹ میں حج و زیارت پارلیمانی کمیٹی کے سربراہ نے کہا ہے“ اب تک حج کےآدھے مقدمات انجام پا چکے ہیں اور اس وقت زائرین مکے میں مقیم ہیں ہماری کوشش یہ ہے کہ جو زائرین اس وقت مکہ میں ہیں ان کو کوئی خاص مشکل پیش نا آئے۔

انھوں نے حج کی اہمیت اور افادیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ “حج ایک مذہبی رسم ہے، حج ابراہیمی ایک مستحکم قلعہ ہے۔

آخر میں انھوں نے جناب قاضی عسکر کے اقدامات کی تعریف کی کہ جنھوں نے تقریب مذاہب کے ذریعے سے حج کے رکاوٹوں کو دور کیا ہے۔

انھوں نے جناب عسکر کی پیش کردہ رپورٹ کو سراہا اور کہا کہ حج ایران اور دوسرے مسلم ممالک کے درمیان ایک رابطہ ہے ”۔


خبر کا کوڈ: 279295

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/279295/مشرکین-سے-براٴت-عالم-اسلام-میں-اتحاد-کا-سبب-ہے

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com