QR codeQR code

اسرائیل کی مقبوضہ بیت المقدس میں عالمی قانون کی کھلی خلاف ورزی

9 Aug 2017 گھنٹہ 16:55

اسرائیل منظم پالیسی کے تحت فلسطینیوں کو گھر بار چھوڑنے پر مجبور کر رہا ہے، ہیومن رائیٹس واچ


انسانی حقوق کی تنظیم ہیومن رائٹس واچ نے کہا ہے کہ اسرائیل مقبوضہ بیت المقدس میں مقیم فلسطینیوں کو عالمی قانون کی کھلی خلاف ورزی کرتے ہوئے منظم منتقلی کی پالیسی کے تحت اپنے گھر بار چھوڑنے پر مجبور کررہا ہے۔

نیو یارک میں قائم غیر سرکاری تنظیم نے اپنی حالیہ رپورٹ میں اسرائیلی وزارت داخلہ کی طرف سے فراہم کردہ اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیل نے 1967 سے 2016 تک کم سے کم 14 ہزار 595 فلسطینیوں کی مقامی رہائشی حیثیت ختم کی۔


خبر کا کوڈ: 278854

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/278854/اسرائیل-کی-مقبوضہ-بیت-المقدس-میں-عالمی-قانون-کھلی-خلاف-ورزی

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com