QR codeQR code

آیت اراکی نے استنبول میں عالی سطح کے دینی مدرسے حساکی کا دورہ کیا

آیت اللہ نے اپنی تقریر میں اسلامی اتحاد میں علماء کے تعاون پر زور دیا اور امیدظاہر کی کہ علماء اس سلسلے میں پیشقدم ثابت ہوں

5 Jul 2017 گھنٹہ 17:06

آیت اللہ نے اپنی تقریر میں اسلامی اتحاد میں علماء کے تعاون پر زور دیا اور امیدظاہر کی کہ علماء اس سلسلے میں پیشقدم ثابت ہوں


عالمی مجلس تقریب مذاہب اسلامی کے سیکرٹری جنرل نے تاکید کی ہے کہ ’’ آج کل عالم اسلام پر تکفیریوں کے اس یلغار کی وجہ سے علماء کی یہ شرعی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ عالم اسلام کو امت کے اتحاد کا درس دیں۔
 
تقریب خبر رساں ایجنسی (تنا) کے مطابق عالمی مجلس تقریب مذاہب اسلامی کے سیکرٹری جنرل آیت اللہ محسن اراکی نے ترکی، استبنول میں دینی مدرسے حساکی  کے پرنسپل جناب ڈاکٹر’’ عادل بور ‘‘ سے ملاقات کی اور اہم امور پر بات چیت کی۔

طرفین نے ملاقات کے دوران دینی امور میں  مشتراکات  پر تبادلہ خیال کیا اور باہمی تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

آیت اللہ نے اپنی تقریر میں اسلامی اتحاد میں علماء کے تعاون پر زور دیا اور امیدظاہر کی کہ علماء اس سلسلے میں پیشقدم ثابت ہوں‘‘۔

انہوں نے کہا کہ ’’اس سلسلے میں دونوں ملکوں کے علماء اور مفکرین اسلام اپنا کردار اد اکریں، اور کہا کہ ’’ آج علماء کی سب بڑی اور اہم ترین شرعی ذمہ داری ہے کہ اتحاد امت اسلامی کو برپاکریں اور اس کے لئے میدان ہموار کریں۔

مقام معظم رہبری کے دفتر کے شعبہ خارجہ امور کے رکن ڈاکٹر سید مھدی مصطفوی نے اس بات کی جانب اشارہ کیا ہے انجمن دیانت کے صدر جناب محمد گورمز اور دونوں طرف کے علماسے ہمارے مذاکر ات خوش آئین ہیں۔

مدرسہ حساکی کے پرنسپل جناب ڈاکٹر ’’عادل بور ‘‘ نے کہا کہ ’’ عالم اسلام کو حال حاضر بہت سے مسائل در پیش ہیں کہ جس نے اسلام کو حساس ترین موڑ پر لا کھڑا کیا ہے ‘‘ ۔

انھوں نے مزید کہا کہ ’’ صرف دینی مشکلات ہی نہیں بلکہ ان دونوں ممالک کے دوسرے مسائل بھی ہیں ،ترکی اور ایران اگر چاہیں تو ان مسائل کو علمی انداز میں حل  کر کے عالم اسلام کی مشکلات کے حل میں مدد کر سکتے ہیں۔

آیت اللہ اراکی نے اپنے وفد کے ہمراہ اس دینی علمی مرکز کے مختلف شعبوں کا معائینہ بھی کیا ۔


خبر کا کوڈ: 274063

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/274063/ا-یت-اراکی-نے-استنبول-میں-عالی-سطح-کے-دینی-مدرسے-حساکی-کا-دورہ-کیا

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com