QR codeQR code

آیت اللہ اراکی کی ،ترکی کی سعادت پارٹی کے صدر اور ارکین سے ملاقات

سعادت پارٹی اور ہمارے مشترکات صرف دینی مسائل میں ہی نہیں بلکہ علاقے کے سیاسی مسائل میں بھی ہم، ہم عقیدہ ہیں

4 Jul 2017 گھنٹہ 16:14

تقریب، خبر رساں ایجنسی (تنا) کے مطابق عالمی مجلس تقریب مذاہب کے سیکریٹری جنرل آیت اللہ محسن اراکی نے ترکی کی سعادت پارٹی کے صدر’’ تامال کارا اغلو‘‘ اور دیگر اراکین سے ملاقات کی۔


عالمی مجلس تقریب مذاہب کے سیکرٹری جنرل نے پیر کے روز ترکی کی سعادت پارٹی کے صدر اور ارکین سے ملاقات کی اور باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا ۔
 
 تقریب، خبر رساں ایجنسی (تنا) کے مطابق عالمی مجلس تقریب مذاہب کے سیکریٹری جنرل آیت اللہ محسن اراکی نے ترکی کی سعادت پارٹی کے صدر’’ تامال کارا اغلو‘‘  اور دیگر اراکین سے ملاقات کی۔

انہوں نے اس ملاقات میں عالم اسلام کی سیاسی صورت حال پر گفتگو کی اور سعادت پارٹی اور عالمی مجلس تقریب مذاھب کی سرگرمیوں میں توسیع اور باہمی تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔

آیت اللہ اراکی نے اس ملاقات میں کہا کہ سعادت پارٹی اور ہمارے مشترکات صرف دینی مسائل میں ہی نہیں بلکہ علاقے کے سیاسی مسائل میں بھی ہم، ہم عقیدہ ہیں، ہم اس بات کی آمادگی رکھتے ہیں کہ تحقیقاتی ،علمی اور دوسرے وہ امور کہ جس میں ہمارے اور سعادت پارٹی کے  مشترکات ہیں ان میں کام کریں۔

اس موقع پر عالمی مجلس تقریب مذاپب کے بین الاقوامی امور کے معاون جناب منوچھر متکی نے نجم الدین اربکان کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ، ’’اسلامی وحدت کے لئے ترکی پیشقدم ہو سکتا ہے۔

انھوں نے کہا کہ عالمی مجلس تقریب مذاہب کا ایک ہدف خود ترکی کے اندر تقریب مذاہب کو رواج دینا ہے اور اگر یہ تقریب مذاہب ترکی کے اپنے علماک ے سائے میں ہو تو بہت زیادہ مفید ہوگی۔

 


خبر کا کوڈ: 273920

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/273920/ا-یت-اللہ-اراکی-کی-ترکی-سعادت-پارٹی-کے-صدر-اور-ارکین-سے-ملاقات

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com