QR codeQR code

شہر پاوہ کے خطیب جمعہ

داعشیوں کا نہ کوئی مذہب ہے نہ قومیت

بیدار اور با بصیرت کرد عوام داعش اور دیگر تکفیری گروہوں کے فتنے سے مکمل طور پر آگاہ ہیں

17 Jun 2017 گھنٹہ 15:12

اسلامی جمہوریہ ایران کے سرحدی شہر پاوہ کے خطیب جمعہ نے کہا ہے کہ داعشیوں کا نہ کوئی مذہب ہے نہ قومیت اور یہ لوگ اپنے مذہب اور قومیت سے الگ ہوچکے ہیں لہذا ہم داعش کے کسی بھی رکن کے لئے قومیت اور مذہب کا تعین نہیں کر سکتے۔


اسلامی جمہوریہ ایران کے سرحدی شہر پاوہ کے خطیب جمعہ نے کہا ہے کہ داعشیوں کا نہ کوئی مذہب ہے نہ قومیت اور یہ لوگ اپنے مذہب اور قومیت سے الگ ہوچکے ہیں لہذا ہم داعش کے کسی بھی رکن کے لئے قومیت اور مذہب کا تعین نہیں کر سکتے۔

تقریب خبر رساں ایجنسی کے مطابق پاوہ کے خطیب جمعہ نے تقریبی نوجوانوں کی یونین کے اراکین سے ملاقات میں کہا کہ قرآن کریم میں ۷۹ مرتبہ لفظ فتنہ کی تکرار ہوئی ہے اور احادیث نبوی میں بھی ۷۷ مرتبہ یہ لفظ استعمال کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ فتنے کی اساس خوب و بد کو جدا کرنے اور امتحان پر مبنی ہے اور خداوند متعال چاہتا ہے کہ وہ امتحان لے تاکہ استقامت کا میزان سامنے آسکے۔

ماموستا قادری نے کہا کہ آج علام اسلام کو تکفیری فتنے اور شدت پسندی کا سامنا ہے اور عراق اور شام میں داعش کے دہشتگرد مسلمانوں کے مد مقابل آچکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ داعشیوں کا نہ کوئی مذہب ہے نہ قومیت اور یہ لوگ اپنے مذہب اور قومیت سے الگ ہوچکے ہیں لہذا ہم داعش کے کسی بھی رکن کے لئے قومیت اور مذہب کا تعین نہیں کر سکتے۔

ماموستا قادری نے کہا کہ تین سالوں سے داعشی فتنہ مسلمانوں کے دامن گیر ہے اور ہم کرد علمائے اہل سنت اسکے ابتدائی ایام سے ہی اس تکفیری فتنے کے بارے میں مسلمانوں کو آگاہ کرتے آرہے ہیں اسی وجہ سے اس علاقے کے بیدار اور با بصیرت عوام داعش اور دیگر تکفیری گروہوں کے فتنے سے مکمل طور پر آگاہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاوہ کے عوام ۳۷ سالوں سے انقلاب کے لئے زحمتیں برداشت کرتے چلے آرہے ہیں اور ہمیشہ انقلاب اور رہبر معظم کے ہمراہ ہیں اور پاوہ کی جمعیت کو مدنظر رکھتے ہوئے بخوبی اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ ہم نے انقلاب کی راہ میں سو شہید دیئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ تہران میں رونما ہونے والے دہشتگردانہ واقعات کی وجہ سے یہاں کے عوام بہت افسردہ رہے لیکن چند داعشی عناصر جن کا شناختی کارڈ اس علاقے کا تھا ان کی وجہ سے پاوہ اور اورامانات کے عوام کی ۳۸ سالہ خدمات کو فراموش نہیں کیا جاسکتا۔
 
 


خبر کا کوڈ: 271893

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/271893/داعشیوں-کا-نہ-کوئی-مذہب-ہے-قومیت

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com